اداکارہ زارا شیخ کی طویل عرصے بعد  فلموں میں واپسی 7

اداکارہ زارا شیخ کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ زارا شیخ طویل عرصے بعد ایک بار پھر فلموں میں نظر آئیں گی۔

2000 میں فلم ’’تیرے پیار میں‘‘کے ذریعے فلموں میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ زارا شیخ اپنی پہلی ہی فلم سے شائقین کے دلوں میں اترنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔ بعد ازاں زارا شیخ فلم’’چلو عشق لڑائیں‘‘ اور ’’لاج‘‘سمیت متعدد فلموں میں نظر آئیں تاہم طویل عرصے سے زارا شیخ اسکرین سے غائب ہیں اور اب ان کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ زارا شیخ فلموں میں واپسی کررہی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  مہوش حیات ایک اور تنازع میں پھنس گئیں

اداکارہ زارا شیخ  عید الضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم’’ہیر مان جا‘‘ میں ایک گانے پر پرفارم کرتی نظر آئیں گی جب کہ یہ بھی کہاجارہا ہے کہ زارا شیخ فلم میں مختصر کردار بھی ادا کریں گی تاہم اس حوالے سے حتمی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ زارا شیخ گزشتہ برس فلم’’جیک پوٹ‘‘میں نہایت مختصر کردار میں نظرآئی تھیں لیکن کردار اتنا مختصر تھا کہ کسی نے بھی انہیں فلم میں نوٹس نہیں کیا تاہم فلم’’ہیرمان جا‘‘کو ان کی واپسی قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ فلم’’ہیرمان جا‘‘میں پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑی حریم فاروق اورعلی رحمان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، اس سے قبل دونوں فلم’’پرچی‘‘اور مختلف ڈراموں میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ فلم عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

View this post on Instagram

Posted @withrepost • @mfaizansk Aarahay hain hum aap sab se milne is Eid ul Azha par, Bari Eid par Bari picture dekhayengay, Khoob hasayengay, Thoda rulaiyengay aur Diloun mein bus jayengay! HERE WE COME! #IRKFilms & #ArifLakhaniFilms presents the official poster of *Heer Maan Ja* starring the infamous duo #HareemFarooq & #AliRehmanKhan along side #FaizanShaikh #MojizHasan #Shamyale and veteran actor #AbidAli Distributed by – #DistributionClub #HeerMaanJa #EidUlAzha #SaveTheDate @imranrazakazmi @alirehmankhan @hareemfarooq @mfaizansk

A publish shared by pakistani_star 12 (@pakistanistar12) on

//www.instagram.com/embed.js

مزید پڑھیں:  پریانکا نے شادی کے بعد اپنا نام بھی بدل لیا

The publish اداکارہ زارا شیخ کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی appeared first on ایکسپریس اردو.

Free Download WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
Download WordPress Themes Free
Free Download WordPress Themes
free download udemy course
download xiomi firmware
Premium WordPress Themes Download
udemy paid course free download

اپنا تبصرہ بھیجیں