مسلمانوں پر حملوں کی وجہ تیزی سے پھیلنے والا اسلاموفوبیا ہے، وزیراعظم 24

مسلمانوں پر حملوں کی وجہ تیزی سے پھیلنے والا اسلاموفوبیا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ (نیوزی لینڈ) میں مسجد پر دہشت گرد حملہ نہایت تکلیف دہ اور قابل مذمت ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے حملوں میں شہید ہونے والے 40 نمازیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے نیوزی لینڈ میں مساجد پر پر ہونے والے دہشگردانہ  حملوں کی خبر سے دھکچا لگا ہے صدمے میں ہوں اور اس کی پر زور مذمت کرتا ہوں، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، حملےمیں شہید ہونے والے افراد کے  اہل خانہ اور متاثرین کے لیےدعا گو ہوں۔

https://platform.twitter.com/widgets.js

وزیرا عظم عمران خان نے کہا ان بڑھتے ہوئے حملوں کے پیچھے 9/11 کے بعد تیزی سے پھیلنے والا “اسلاموفوبیا” کارفرما ہے جس کے تحت دہشتگردی کی ہرواردات کی ذمہ داری مجموعی طور پر اسلام اور سوا ارب (1.three بلین)مسلمانوں کے سر تھوپنے کا سلسلہ جاری رہا۔ مسلمانوں کی جائز سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے لیے بھی یہ حربہ آزمایا گیا۔

مزید پڑھیں:  سندھ حکومت کا اسکول وینز سے سی این جی سیلنڈر نکلوانے کیلیے حتمی ایکشن کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی  حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  کہا پوری دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ایک صفحہ پر آنا ہوگا ،دہشت گردی ایک ناسور ہے اس ناسور کو ختم کرنا ہوگا۔

اس خبرکوبھی ہڑھیں: نیوزی لینڈ میں 2 مساجد میں فائرنگ سے 40 نمازی شہید  

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں 40 نمازی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اس حملے کو نیوزی لینڈ کا سیاہ ترین دن قراردیاہے۔

The publish مسلمانوں پر حملوں کی وجہ تیزی سے پھیلنے والا اسلاموفوبیا ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Nulled WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
Download Premium WordPress Themes Free
Download Best WordPress Themes Free Download
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
download huawei firmware
Download WordPress Themes Free
download udemy paid course for free

اپنا تبصرہ بھیجیں