امریکا نے یورپ کو یرغمال بنا رکھا ہے، روسی وزیر خارجہ 13

امریکا نے یورپ کو یرغمال بنا رکھا ہے، روسی وزیر خارجہ

 ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنی پالیسیوں سے پورے یورپ کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے امریکی پالیسیوں کے روس پر اثرات کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے کئی دہائیوں قبل جوہری توانائی سے دست بردار ہوکر مرتب کی گئی یک طرفہ پالیسیاں یورپ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے یرغمال بنا رہی ہیں۔

سرگئی لاوروف نے اپنی بات میں وزن پیدا کرنے کے لیے مزید کہا کہ امریکا کے زیر اثر نیٹو اپنی وسعت پذیری کی پالیسی کے تحت مقدونیہ، یوکرین اور جارجیا کو اپنی صف میں شامل کرنے کے لیے کوششوں میں جُتا ہوا ہے جس سے نیٹو کی یورپ میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے یورپی یونین سے تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی تاجر برادری امریکی پابندیوں سے اکتا چکی ہے اور تاجر اب روس کی جانب دیکھ رہے ہیں جس کے باعث روس اور یورپی یونین  کے باہمی تجارتی حجم میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

روسی وزیرخارجہ نے امریکا کو یورپی یونین پر پابندی عائد کرنے سے باز رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی حجم 300 ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا ہتھیاروں کا سب سے بڑا فروخت کنندہ، سعودی عرب سب سے بڑا خریدار

The put up امریکا نے یورپ کو یرغمال بنا رکھا ہے، روسی وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.

Premium WordPress Themes Download
Premium WordPress Themes Download
Download Nulled WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
lynda course free download
download huawei firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
free download udemy paid course

اپنا تبصرہ بھیجیں