شاہ رخ خان کیلئے بھارتی حکومت کی نفرت سامنے آگئی 38

شاہ رخ خان کیلئے بھارتی حکومت کی نفرت سامنے آگئی

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے نفرت کی حد پار کرتے ہوئے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی جامعیہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ نے اپنے سابق طالبعلم  بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو  بھارتی سینما اور ثقافت کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی درخواست کی تھی لیکن بھارتی وزارت  انسانی وسائل اور ترقی(ایچ آر ڈی) نے جامعیہ ملیہ اسلامیہ کی درخواست کو یہ کہہ کر رد کردیا کہ شاہ رخ خان اس سے قبل بھی ایک اور یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔

اس حوالے سے جب ایچ آر ڈی سے رجوع کیا گیا تو انہوں نے درخواست رد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا شاہ رخ خان 2016 میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔ لہٰذا انہیں دوبارہ یہی ڈگری دینا درست نہیں ہوگا۔ایک ہی ڈگری کئی بار دینے کا کوئی اصول نہیں ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت میں ایسا کوئی اصول نہیں ہے کہ ایک ہی شخص کو ایک سے زائد بار اعزازی ڈگری سے نہیں نوازا جاسکتا اس سے قبل بھارتی سائنسدان ای این آر راؤ اور ایم ایس سوامی ناتھن کو کئی بار اعزازی ڈگری سے نوازا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈپریشن کے شکار جسٹن بیبر نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی

واضح رہے کہ  شاہ رخ خان جامعیہ ملیہ اسلامیہ کے ماس کمیونیکشین ڈیپارٹمنٹ میں ماسٹرز ڈگری کے سابق طالبعلم تھے لیکن وہ کم حاضری کی وجہ سے فائنل امتحان نہیں دے سکے تھے۔

The publish شاہ رخ خان کیلئے بھارتی حکومت کی نفرت سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes Free
Download Premium WordPress Themes Free
Download Nulled WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
udemy paid course free download
download coolpad firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
download udemy paid course for free

اپنا تبصرہ بھیجیں