پلوامہ واقعہ‘بھارت کو منہ کھانی پڑ گئی  مودی سرکار کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب 30

پلوامہ واقعہ‘بھارت کو منہ کھانی پڑ گئی مودی سرکار کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب

اسلام آباد(سی پی پی )پلوامہ واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی کوششیں اقوام متحدہ میں ناکام ہوگئی ،سلامتی کونسل نے پلوامہ حملے پر مذمتی اعلامیے میں پاکستان کا نام ڈالنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق،پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی حاصل ہوگئی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعے پر سلامتی کونسل کے اعلامیے میں پاکستان کا نام شامل کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔پلوامہ واقعہ پر بھارتی الزام تراشیاں اور کئی ممالک کو بریفنگز بھی کچھ کام نہ آئی، بھارتی کوششوں کے باوجود سلامتی کونسل کے

اعلامیے میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں کیا گیاجبکہ پلوامہ حملے کو دہشتگردی کا نام بھی نہیں دیا گیا ۔بھارت کے ثبوت کے بجائے الزامات کی پالیسی کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رد کردیا۔پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے بھی مختلف ممالک کے سفیروں کو اپنے موقف سے آگاہ کیا تھا۔سیکیورٹی کونسل کے اعلامیے میں پاکستان کا نام نہ ہونا سفارتی سطح پربڑی کامیابی ہے۔بھارت گزشتہ ہفتے سے پاکستان کا نام ڈالوانے کی کوشش کر رہا تھا ،عالمی ادارے نے بھارت کی الزامات کی سیاست مسترد کر دی،7 روز بعدجاری بیان میں حملے کودہشتگردی نہیں کہا گیا۔

مزید پڑھیں:  بھارتی ایئر چیف سے دوران کانفرنس ایسا کیا سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں وہ کونسی رام کہانیاں سنانا شروع ہو گئے ‎

The put up پلوامہ واقعہ‘بھارت کو منہ کھانی پڑ گئی مودی سرکار کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Best WordPress Themes Free Download
Download WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
free download udemy paid course
download intex firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
free download udemy course

اپنا تبصرہ بھیجیں