نوازشریف کا جناح اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں انجیو گرافی کرانے سے انکار 17

نوازشریف کا جناح اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں انجیو گرافی کرانے سے انکار

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے لاہور جناح اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں انجیوگرافی کرانے سے انکار کردیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق  سابق وزیراعظم نے لاہور جناح اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں انجیوگرافی کرانے سے انکار کردیا ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب نے لاہور جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ سے نوازشریف کے علاج پر تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے علاج کے لیے اعلیٰ حکام کو رپورٹس ارسال کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کو دل کی پیچیدہ  بیماری لاحق

دوسری جانب (ن) لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں انجیو گرافی کرانے سے انکار کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف انجیو گرافی کرانے پر آمادہ ہیں، ان کے انکار کی بات درست نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف نوازشریف کےعلاج سےغیر مطمئن

مریم اورنگزیب نے کہا نواز شریف کی انجیو گرافی کی اب تک اجازت نہ دینا مجرمانہ فعل ہے، مریض کو اتنے دن علاج سے دور رکھنا کس قانون، انصاف اور اخلاق کے معیار کے مطابق ہے؟ انجیوگرافی کے عمل میں حکومت کی جانب سے دانستہ تاخیرصورتحال کو مشکوک بنا رہی ہے۔ عمران خان کی انا، ضد اور عناد پر پنجاب حکومت علاج میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے، نواز شریف کی صحت اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی ذمہ داری عمران نیازی پرہوگی۔ نوازشریف کو جس طرح کی اسپتال کنڈیشنز میں رکھا گیا وہ ان کی صحت کے لئے مضر ہے، نواز شریف کو جناح اسپتال میں eight دن ہوگئے، انہیں ایسی علاج گاہ میں رکھنا تجویز کیا گیا جہاں عارضہ قلب کے علاج کی سہولیات نہیں۔

مزید پڑھیں:  سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی شروع

The publish نوازشریف کا جناح اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں انجیو گرافی کرانے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Nulled WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
Download Premium WordPress Themes Free
Free Download WordPress Themes
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
download intex firmware
Download WordPress Themes
lynda course free download

اپنا تبصرہ بھیجیں