عالمی عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا 38

عالمی عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

دی ہیگ(سی پی پی ) پاکستان نے عالمی عدالت سے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس میں بھارت کا ریلیف کا مطالبہ مسترد کرنے کی درخواست کر دی ،کیس کی سماعت مکمل ہو گئی ہے اور عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کے آخری روز پاکستان کے وکیل خاور قریشی نے اپنے دلائل مکمل کیے ۔ پاکستانی وکیل خاور قریشی نے عالمی عدالت میں موقف اپنایا کہ بھارت نے پاکستان کے دلائل کا جواب نہیں دیا

اور بھارتی وکیل نے غیر متعلقہ باتوں سے عالمی عدالت کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی ، خاور قریشی نے بتایا کہ بھارتی وکیل نے عدالت میں میرے الفاظ سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا ، مجھے کسی چیز کے اضافے کی ضرورت نہیں ہے ، حقائق خود بولتے ہیں ، انہوں نے پاکستان کی جانب سے بھارت سے اٹھائے گئے سوالات کی تفصیل عدالت میں پیش کر دی ۔سماعت کے دوران پاکستانی وکیل خاور قریشی نے بھارت وکیل کی بیند بجادی ،پاکستانیوں نے خاور قریشی کی طرف اہم ترین دلائل دینے پر خوشی کا اظہارکیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے پر مشتمل بھارت کے جواب میں سینیئر وکیل ہارش سیلو نے موقف اپنایا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت پر دھوکے سے حملے کیے گئے اور انہوں نے شیم لیس(بے شرم)کا لفظ 5 بار استعمال کیا، ڈس گریس فل(ذلت آمیز)کا لفظ four مرتبہ استعمال کیا اور نان سینس (احمقانہ)کا لفظ 5 مرتبہ استعمال کیا جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔انہوں نے پاکستانی قونصل کو تجویز دی کہ ٹیبل پر ہتھوڑا ماریں اور کہا کہ ایک معروف قول ہے کہ اگر حقائق آپ کے خلاف ہوں تو قانون پر ہتھوڑا مارو، اگر قانون آپ کے خلاف ہوں تو حقائق پر ہتھوڑا مارو اور اگر قانون اور حقائق دونوں آپ کے خلاف ہوں تو ٹیبل پر ہتھوڑا مارو۔بھارتی وکیل نے دوسری مرتبہ پاکستانی سوالات کو نامناسب اور غیر متعلقہ قرار دیا اور اسے بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا۔پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دیے جانے سے قبل بھارتی شہریت ثابت کرنے کے مطالبے پر پہلی مرتبہ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اہم نقطہ نہیں ہوسکتا، پاکستان کی جانب سے را کے افسران کے پاکستان میں داخلے کے حوالے سے 25 مارچ 2016 کو پالیسی میں تبدیلی جاری کی گئی تھی

مزید پڑھیں:  ادویات استعمال کرتے ہوئے احتیاط اور مشورہ لازم

اور را کا افسر ہونے کے لیے آپ کو بھارتی شہری ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے یادیو کی قونصلر رسائی اس لیے طلب کی کیونکہ وہ بھارتی شہری ہے، اگر اس کی قومیت ظاہر کرنے کی اتنی ہی ضرورت تھی تو بھارت کی جانب سے 13 مرتبہ پاکستان کو بھیجی گئی درخواستوں پر پاکستان نے ایک مرتبہ بھی جواب دیتے ہوئے شواہد طلب کیوں نہیں کیے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کبھی اس کی شہریت مسترد نہیں کی اپنے شہریوں سے لاتعلقی کا اظہار بھارت نہیں بلکہ پاکستان کرتا ہے۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ویانا کنونشن آف قونصلر

ریلیشنز (وی سی سی آر)کے تحت پاکستان قونصلر رسائی دینے کا پابند ہے۔انہوں نے پاکستانی وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر پاکستان اتنا ہی قریبی، عزیز اور پیارا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے اعترافات کو مانتا ہے تو اسے اس کی قومیت پر کیوں شک ہے۔انہوں نے پاسپورٹ کے مسئلے کو فضول اور قانونی بنیادوں کے برعکس قرار دیا اور کہا کہ اگر پاکستان کو یادیو کی بھارتی شہریت پر شک ہے تو اس نے عالمی برادری میں اس کو ابھار کر کیوں پیش کیا۔ہارش سیلو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اگر کچھ بھی ہے تو وہ پاسپورٹ ہے جس کا بھارت نے

بہت پہلے ہی جواب دیا تھا کہ کلبھوشن یادیو غیر تصدیق شدہ بھارتی پاسپورٹ جس پر اس کا مسلمانوں والا نام درج تھا، پر سفر کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ رکھنے سے آپ دہشت گرد نہیں ہوجاتے ہو، پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے

کلبھوشن یادیو کو فوجی عدالت میں سنائی گئی سزا کا تفصیلی فیصلہ بھی بھارت کی جانب سے متعدد درخواستوں کے باوجود آج تک نہیں دیا گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کیس میں قانونی معاونت نہ ملنے کی شکایتوں پر بھارتی وکیل نے پاکستان ہی پر باہمی قانونی مشاورت (ایم ایل اے) نہ ہونے کا الزام لگایا۔

The put up عالمی عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Nulled WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
Free Download WordPress Themes
Download WordPress Themes
download udemy paid course for free
download mobile firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
udemy free download

اپنا تبصرہ بھیجیں