سعودی ولی عہد نے پاک بھارت مذاکرات کو  بھارت سعودیہ اعلامئے کا حصہ بنوا دیا 19

سعودی ولی عہد نے پاک بھارت مذاکرات کو بھارت سعودیہ اعلامئے کا حصہ بنوا دیا

نئی دہلی (این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک بھارت جامع مذاکرات کو بھارت اور سعودی عرب کے مشترکہ اعلامئے کا حصہ بنوا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارت سعودی عرب مشترکہ اعلامئے میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کیلئے درکار ماحول قائم ہونا چاہئے۔ بھارت سعودی عرب مشترکہ اعلامئے میں علاقائی استحکام اور پڑوسیوں کے اچھے تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔مشترکہ اعلامئے میں کہا گیا ہے

کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا عفریت تمام اقوام اور معاشروں کیلئے خطرہ ہے، پلوامہ میں دہشت گرد حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے بعد بھارت کا دورہ کیا تھا جہاں بھارتی صحافیوں کی جانب سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر سے پاکستان کی مذمت کروانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن سعودی وزیر نے بھارتی صحافی کو یہ کہہ کر چپ کروا دیا کہ جب ہمارے پاس پاکستان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں تو ہم کیسے پاکستان کی مذمت کر یں۔

The submit سعودی ولی عہد نے پاک بھارت مذاکرات کو بھارت سعودیہ اعلامئے کا حصہ بنوا دیا appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
Download WordPress Themes Free
Download Best WordPress Themes Free Download
free download udemy paid course
download redmi firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
online free course
مزید پڑھیں:  ’’ جوڑوں کا دردہو یا پھر گہرا زخم‘‘یہ پتا استعمال کریں اور پھر کمال دیکھیں ، طریقہ کار انتہائی آسان

اپنا تبصرہ بھیجیں