پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو با آسانی ہرادیا 26

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو با آسانی ہرادیا

شارجہ: پی ایس ایل  کے نویں میچ میں پشاور زلمی  نے کراچی کنگز کو 46 رنز سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کا 154 رنزکا آسان ہدف کراچی کنگز کے لیے پہاڑ ثابت ہوا،زلمی کے بولرز  نے ابتدا سے ہی حریف بلے بازوں پر دباؤ بنائے رکھا جس کے نتیجے میں  کنگز کے بیٹسمینوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ۔

کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 109 رنز ہی بنا سکی، پشاور زلمی کی طرح کنگز کے four پلیئرز بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے جب کہ عماد وسیم نے 26 رنز کی باری کھیلی۔

کامران اکمل صفر، بابر اعظم ایک،ڈرنک 12،انگرم 21،سکندر رضا 14، عامر یامین، محمد عامر اور عمر خان صفر پر آؤٹ ہوئے، عثمان شنواری ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے four کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پولارڈ، وہاب ریاض اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور فلیڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے پشاور زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کنگز کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت پشاور زلمی کے بیٹسمین کھل کر شارٹس نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنوانے کے سبب مقررہ اوورز میں eight وکٹوں پر 153 رنز ہی بنا سکے۔

مزید پڑھیں:  آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

اوپنر امام الحق 56 اور ڈاؤسن 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کامران اکمل صفر، عمر امین 15، میڈسن، پولارڈ صفر اور وہاب ریاض بھی صفر پر پویلین لوٹے، کپتان ڈیرن سیمی 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے سکندر رضا اور عثمان شنواری نے 2،2 جب کہ محمد عامر، عامر یامین اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا  آج  تیسرا میچ تھا،  اس میچ کی کامیابی کے بعد پشاور زلمی نے ایونٹ میں دوسری کامیابی سمیٹی ہے جب کہ کراچی کنگز اب تک ایک میچ جیت سکی ہے اور اسے 2 میچوں میں ناکامی کا سامنا رہا ہے۔

The publish پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو با آسانی ہرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
Download WordPress Themes
download udemy paid course for free
download micromax firmware
Premium WordPress Themes Download
udemy free download

اپنا تبصرہ بھیجیں