وفاقی کابینہ نے شہباز شریف پربڑی پابندی عائد کردی 31

وفاقی کابینہ نے شہباز شریف پربڑی پابندی عائد کردی

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی کابینہ نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف معاملات کی منظوری دی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔چند روز قبل نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے

اظہر حمید کو چیئرمین ای او بی آئی تعینات کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے ہارون حسین اینڈ کمپنی کو نادرا اکاؤنٹس کے آڈٹ کی ذمہ داری سونپنے کی منظوری بھی دی۔جسٹس شاہد کریم کو خصوصی عدالت کا جج جب کہ جسٹس طاہرہ صفدر کو خصوصی عدالت کا صدر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ نے مختلف ملکوں کے ساتھ ویزا پروسس میں نرمی اور فیس میں کمی کی منظوری بھی دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ملک بھر میں ملاوٹ شدہ دودھ کی روک تھام کیلئے بھرپور کارروائیوں کی منظوری بھی دیدی۔

مزید پڑھیں:  بھارتی فوج مودی کی ہے ،بی جے پی رہنماء کے دعوے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس،فوج کا بھی سخت ردعمل آگیا

The publish وفاقی کابینہ نے شہباز شریف پربڑی پابندی عائد کردی appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
Premium WordPress Themes Download
free download udemy paid course
download mobile firmware
Download WordPress Themes Free
free download udemy paid course

اپنا تبصرہ بھیجیں