سرکاری تحویل میں موجود اعلیٰ فوجی افسر کی اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا حکم 20

سرکاری تحویل میں موجود اعلیٰ فوجی افسر کی اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا حکم

 راولپنڈی: ہائی کورٹ نے سرکاری تحویل میں موجود اعلیٰ فوجی افسر کی اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں لاپتہ فوجی افسر کی بازیابی کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد طارق عباسی نے کیس کی سماعت کی۔ لاپتہ فوجی افسر کی اہلیہ مریم نسیم نے پٹیشن میں عدالت سے درخواست کی کہ ان کے شوہر لیفٹیننٹ کرنل نسیم عباس گزشتہ سال سے لاپتہ ہیں، انہیں بازیاب کرایا جائے۔

وفاق کے نمائندہ نے عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل نسیم عباس سرکاری تحویل میں ہیں، اور ایک مقدمہ میں زیر تفتیش ہیں۔ وفاق کے نمائندہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ لیفٹیننٹ کرنل نسیم عباس کی اپنے اہل خانہ سے نہ صرف فون پر بات کرائی جائے گی بلکہ باقاعدہ ملاقات بھی کرائی جائے گی۔

جسٹس طارق عباسی نے اہل خانہ سے لیفٹیننٹ کرنل نسیم عباس کی ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے پٹیشن نمٹادی۔

The publish سرکاری تحویل میں موجود اعلیٰ فوجی افسر کی اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Nulled WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
Download WordPress Themes Free
Download WordPress Themes Free
online free course
download coolpad firmware
Download Nulled WordPress Themes
free download udemy paid course
مزید پڑھیں:  آپریشن کی آڑ میں خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آصف زرداری

اپنا تبصرہ بھیجیں