لکھ لیں اس صدی کے خاتمے تک پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہوگا، وزیر خزانہ 28

لکھ لیں اس صدی کے خاتمے تک پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہوگا، وزیر خزانہ

 اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ یہ لکھ لیں جب صدی ختم ہوگی تو پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہوگا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب تک پیشہ ور ماہرین کو موقع نہیں دیں گے ترقی نہیں ہوگی، نجی شعبوں میں بھی پروفیشنلز کو موقع دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  لیڈرکے پاس وژن ہوتا ہے، وہ آنے والے کل کے بارے میں سوچتا ہے، یہ صدی ختم ہوگی تو پاکستان دنیا کی 5 بڑی معیشتوں میں ہوگا، یہ لکھ لیں پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہوگا۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو باضابطہ اس وقت بلائیں گے جب پروگرام حتمی ہوجائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ ہر ہفتے بات چیت ہوتی ہے اور مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کا کل باقاعدہ اعلامیہ جاری ہوگا جب کہ بھارت نے 200 فیصد ڈیوٹی لگائی اس کا نقصان خود بھارت کو ہوگا۔

The submit لکھ لیں اس صدی کے خاتمے تک پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہوگا، وزیر خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Best WordPress Themes Free Download
Download Best WordPress Themes Free Download
Download Premium WordPress Themes Free
Download Best WordPress Themes Free Download
free download udemy paid course
download samsung firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
lynda course free download
مزید پڑھیں:  لاہور کے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی بھی عازمین کو سستے حج پیکیج کی پیشکش

اپنا تبصرہ بھیجیں