سپریم کورٹ کی ہدایت پرپانی کا تجزیہ مکمل ، بوتل واٹر اورکمرشل واٹر پلانٹس کے لیبارٹری نتائج کی تفصیلی فہرست جاری کر دی گئی 18

سپریم کورٹ کی ہدایت پرپانی کا تجزیہ مکمل ، بوتل واٹر اورکمرشل واٹر پلانٹس کے لیبارٹری نتائج کی تفصیلی فہرست جاری کر دی گئی

لاہور (آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فلٹریشن پلانٹس کے بعد بوتل واٹر کمپنیوں کی لیبارٹری رپورٹس بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ پانی کے نتائج کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کوتفصیلی بریفنگ دی ہے۔کل 1005 فلٹریشن پلانٹس کی چیکنگ کے دوران 648 پاس، 196 فیل جبکہ160 کو غلط لیبل پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بھر کے

واٹرفلٹریشن پلانٹس کے بعد بوتل واٹر کمپنیوں کی لیبارٹری رپورٹس بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کو نتائج کے حوالے سے بریفنگ دی۔ رپورٹ کے مطابق11 کمپنیوں کے نمونوں کاتجزیہ کیا گیا جس میں 7 مکمل پاس، 4 کا پانی درست مگر غلط لیبلنگ پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ مجموعی طور پر 1005 فلٹریشن پلانٹس کی چیکنگ کی گئی تھی جس میں 648 پاس، 196 فیل اور 160 کو غلط لیبل پر نوٹس دیے گئے تھے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق سال میں Four دفعہ تمام کمپنیوں کا پانی چیک کیا جاتا ہے۔کوالٹی پیرامیٹرز پر تمام بوتل واٹر کمپنیوں کا پانی لیبارٹری تجزیے میں پاس ہوا ہے۔جن کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان کا پانی استعمال کے لیے درست مگر غلط لیبلنگ پر فیل ہو اہے۔صوبائی وزیر خوراک کوبوتل واٹر کے ساتھ فلٹریشن پلانٹس کے نتائج کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ہے۔صوبائی وزیر خوراک نے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سال میں Four دفعہ ٹیسٹ اور سرپرائز چیکنگ سے پانی کا معیار یقیناًبہتر ہو گا۔ سمیع اللہ چوہدری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عملی کاوشوں کی آج سپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی تعریف کی ہے۔

مزید پڑھیں:  مودی کے ہیلی کاپٹر سے رازدارانہ اندازمیں مشکوک بلیک باکس کی ایک گاڑی میں منتقلی، تنازع کھڑا ہو گیا

The publish سپریم کورٹ کی ہدایت پرپانی کا تجزیہ مکمل ، بوتل واٹر اورکمرشل واٹر پلانٹس کے لیبارٹری نتائج کی تفصیلی فہرست جاری کر دی گئی appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Premium WordPress Themes Free
Download WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
Download WordPress Themes
online free course
download redmi firmware
Download WordPress Themes
download udemy paid course for free

اپنا تبصرہ بھیجیں