صہونی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز وعبادت میں مصروف فلسطینیوں پرحملہ کر دیا، انتہائی افسوسناک خبر 32

صہونی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز وعبادت میں مصروف فلسطینیوں پرحملہ کر دیا، انتہائی افسوسناک خبر

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)قابض صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی اور اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں نماز وعبادت میں مصروف فلسطینیوں پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 شہری زخمی ہوگئے جبکہ 19 کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کی بھاری نفری فلسطینی نمازیوں کا تعاقب کرتے ہوئے قبلہ اول میں داخل ہوگئی۔ دوسری جانب باب المغاربہ سے یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور

مقدس مقام کی بے حرمتی کیساتھ فلسطینی نمازیوں پر حملہ کئے۔باب الرحم اور مسجد اقصیٰ کے دیگر مقامات پر فلسطینی نمازیوں اور صہیونی فوج کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ کشیدگی کے بعد اسرائیلی فوج نے 19 نمازیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پرمنتقل کر دیا۔عینی شاہدین نے بتایا صہیونی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرنے کے بعد مسجد میں موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے وحشیانہ پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمازیوں پر لاٹھیاں برسائیں اور مسجد میں گھس کر انہیں گھسیٹا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی کے بعد القدس شہر میں متعدد مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں ہوئیں۔ باب الحطہ، باب الاسباط، باب الرحم اور باب المغاربہ کے اطراف میں یہودی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان کئی گھنٹے تک تصادم جاری رہا۔ادھر گزشتہ روز درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی قبلہ اول میں گھس مکر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کو محاصرے میں لئے جانے کیبعد سوشل میڈیا پر شہریوں نے فوری مدد کی اپیل کی جس کے بعد شہریوں کی بھاری نفری قبلہ اول کی طرف روانہ ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  بھارت بھولے سے بھی یہ غلطی نہ کرے کیونکہ۔۔! پاکستان نے دو ٹوک اور واضح پیغام جاری کر دیا

The submit صہونی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز وعبادت میں مصروف فلسطینیوں پرحملہ کر دیا، انتہائی افسوسناک خبر appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Premium WordPress Themes Free
Free Download WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
udemy free download
download redmi firmware
Download WordPress Themes Free
udemy paid course free download

اپنا تبصرہ بھیجیں