امریکا سعودی عرب کو جوہری ٹیکنالوجی فروخت کرنے کو تیار 30

امریکا سعودی عرب کو جوہری ٹیکنالوجی فروخت کرنے کو تیار

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے باربار تنبیہ کرنے کے باوجود سعودی عرب کو جوہری ٹیکنالوجی کی فروخت پر تیزی سے کام کررہے ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان  کی ’ اوورسائٹ اور ریفارم کمیٹی‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کانگریس اراکین کی رضامندی کے بغیر جوہری ٹیکنالوجی سعودی عرب کو فروخت کر رہے ہیں جب کہ امریکی قوانین جوہری ٹیکنالوجی کی منتقلی یا فروخت پر پابندی عائد کرتی ہے۔

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے سعودی عرب میں نئے پاور پلانٹ کے قیام کے لیے امریکی جوہری ٹیکنالوجی کو فروخت کرنے کے سبک رفتار اقدام کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔ رپورٹ میں سعودی عرب کے جوہری ٹیکنالوجی کی مدد سے جوہری ہتھیار تیار کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس عمل سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی دوڑ شروع ہوجائے گی۔ اس حوالے سے کمیٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کو خط بھی لکھا ہے۔

ریفارم کمیٹی نے امریکی جوہری ٹیکنالوجی کی سعودی عرب منتقلی کا ذمہ دار آئی پی 3 کو ٹہراتے ہوئے کہا کہ اس کمپنی نے 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم میں مدد فراہم کی تھی اور صدارتی منصب پر فائز ہونے کے بعد یہ کمپنی صدر ٹرمپ سے سعودی عرب میں پاور پلانٹ کی تعمیر کی اجازت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

مزید پڑھیں:  اسلام کا دہشت گردی سے تعلق نہیں، تنازع کشمیر و فلسطین طے کیے جائیں، لندن میں عظمت حرمین شریفین کانفرنس

کمیٹی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر نے رواں ماہ 12 تاریخ کو آئی پی Three کے عالمی نمائندوں اور امریکی جوہری توانائی کے پروگرام کے اعلیٰ حکام کو سعودی عرب اور اردن میں پاور پلانٹ کے قیام کے لیے صورت حال کا جائزہ لینے بھیجا تھا۔

دوسری جانب امريکا کی دونوں سياسی جماعتوں کے قانون ساز اس بارے ميں تشويش کا شکار ہيں کہ اگر متعدد اہم امور پر يقين دہانی کے بغير ہی رياض حکومت کو ايسی معلومات فراہم کی گئيں، تو وہ جوہری ہتھيار تيار کر سکتی ہے۔ اس حوالے سے کانگريس کی ايک کميٹی نے تحقيقات شروع کر دی ہيں۔ تفتيش ميں اس بات کا تعين کيا جائے گا کہ کہیں امریکی انتظاميہ کے چند اہلکاروں نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے ليے سلامتی کے حوالے سے تحفظات کو نظرانداز تو نہيں کيا۔

The publish امریکا سعودی عرب کو جوہری ٹیکنالوجی فروخت کرنے کو تیار appeared first on ایکسپریس اردو.

Free Download WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
Download Best WordPress Themes Free Download
free download udemy paid course
download huawei firmware
Download WordPress Themes Free
free download udemy paid course

اپنا تبصرہ بھیجیں