جرمنی میں ٹرینوں کی مقررہ وقت پر آمدو رفت نہ ہونا بہت مہنگا پڑ گیا، مسافروں کی درخواست پر لینے کے دینے پڑ گئے 15

جرمنی میں ٹرینوں کی مقررہ وقت پر آمدو رفت نہ ہونا بہت مہنگا پڑ گیا، مسافروں کی درخواست پر لینے کے دینے پڑ گئے

برلن(آن لائن)جرمن ریلوے کمپنی‘ کو ٹرینوں کی مقررہ وقت پر آمدو و رفت نہ ہونا بہت مہنگا پڑ گیا۔ گزشتہ برس مسافروں کو کل53 ملین یورو ادا کیے۔جرمن معاشرہ عموما وقت کی پابندی کے لیے پہچانا جاتا ہے لیکن گزشتہ برس جرمن ریلوے کی ہر چوتھی ٹرین مقررہ وقت پر پہنچنے سے قاصر رہی۔

دو اعشاریہ سات ملین مسافروں نے ٹرینیں لیٹ ہونے کے باعث ڈوئچے بان سے اوسطا بیس یورو معاوضہ وصول کرنے کے لیے درخواستیں دی تھیں۔جرمنی میں ٹرینوں کی مقررہ وقت پر آمدورفت کی صورت حال مسلسل خراب ہو رہی ہے۔ جرمن ریلوے کمپنی نے ٹرینوں کی تاخیر کا ذمہ دار موسمی خرابی، بجلی نہ ہونے، آسمانی بجلی گرنے اور گرمی کی شدت کو ٹھہرایا۔ علاوہ ازیں دسمبر 2018ء4 میں ڈوئچے بان کی مزدور یونین کی جانب سے کی گئی ہڑتالوں کی وجہ سے بھی ٹرینیں وقت پر اپنی منزل تک پہنچ نہیں سکی تھیں۔ پچیس سال پہلے آغاز ہوئے میونخ برلن ٹرین لائن منصوبے کو بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مثال کے طور پر یہ کہا گیا کہ یہ منصوبہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی آمدنی ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ بہرحال اب ’ وی ڈی ای 8‘ نامی یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور دس دسمبر سے اس ٹرین کے ذریعے سفر کا وقت دو گھنٹیکم ہو کر چار گھنٹے کے لگ بھگ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت آخر کشمیر میں ریفرنڈم کیوں نہیں کرواتا؟ کس بات کا ڈر ہے؟ بھارت کے اندر سے ہی بڑی آواز اُٹھ گئی، ہنگامہ برپا ہو گیا

The put up جرمنی میں ٹرینوں کی مقررہ وقت پر آمدو رفت نہ ہونا بہت مہنگا پڑ گیا، مسافروں کی درخواست پر لینے کے دینے پڑ گئے appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download WordPress Themes Free
Download Best WordPress Themes Free Download
Download Best WordPress Themes Free Download
Download WordPress Themes Free
free download udemy paid course
download huawei firmware
Download WordPress Themes Free
udemy course download free

اپنا تبصرہ بھیجیں