‎نوازشریف کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال لے جانے کی تیاریاں 16

‎نوازشریف کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال لے جانے کی تیاریاں

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ‎نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور انہیں کل پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میں پہلے کہہ چکی ہوں کہ میاں نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور انہیں کل پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا جارہا ہے لیکن مجھے اور ہماری فیملی کو اس حوالے سے آگاہ تک نہیں کیا گیا۔

https://platform.twitter.com/widgets.js

مریم نواز نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس بھی ابھی تک نہیں دکھائی گئیں تاہم نواز شریف کی رپورٹس سے متعلق وزارت داخلہ کو لکھا ہے۔

دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی پنجاب کے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، آئی جی جیل خانہ جات اور سیکریٹری صحت کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت فوری ایکشن لینے کی متقاضی ہے اگر بروقت اقدامات نہیں کئے گئے تو مریض کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے، وزیرخارجہ

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے بھی نواز شریف کی صحت کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جیل میں طبیعت کی خرابی اور انہیں جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی اطلاعات ملی ہیں جن پر سخت تشویش ہے۔ جیل حکام کی جانب سے نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈز کی رپورٹس ان کے اہل خانہ اور ذاتی معالجین کو فی الفور فراہم کی جائیں۔

The submit ‎نوازشریف کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال لے جانے کی تیاریاں appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes Free
Download WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
udemy course download free
download samsung firmware
Download Nulled WordPress Themes
free download udemy paid course

اپنا تبصرہ بھیجیں