ہمارے لیے قانون الگ اور پنجاب کے لیے الگ ہے، وزیراعلیٰ سندھ 10

ہمارے لیے قانون الگ اور پنجاب کے لیے الگ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ایک قانون اور پنجاب میں الگ ہے، پنجاب میں آئی جی کو ہٹا دیا جائے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر سندھ میں ہم ایسی بات نہیں کرسکتے۔   

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ارشاد رانجھانی قتل میں پولیس بھی ملوث ہے، سندھ پولیس اسٹیٹ نہیں ہے، یہاں عوام کی حکمرانی ہے۔ جس جس پر ایف آئی آر ہے بندوق اٹھائیں اور مار دیں، چور یا ڈکیت کو گرفتار کیا جاسکتا تھا لیکن انسانیت مر گئی ہے، جو پولیس افسران واقعہ میں ملوث ہوئے ان کے خلاف خود ایف آئی آر درج کراؤں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس میں اصلاحات کے لیے کام کررہے ہیں جب کہ وفاقی حکومت مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہی، ہمارے لیے ایک قانون اور پنجاب میں الگ ہے، پنجاب میں آئی جی کو ہٹا دیا جائے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر سندھ میں ہم ایسی بات نہیں کرسکتے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس ایوان سے پولیس قوانین میں تبدیلی لائیں گے، پولیس گولیاں لگنے والے کو اسپتال کے بجائے تھانے لے جاتی ہے، ارشاد رانجھانی قتل کے واقعے نے مجھے ہلا دیا ہے، پولیس کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا،  پولیس انسان بنے۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کو بھتے کی کال موصول

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ ہمیں پی اے سی کی چیئرمین شپ نہیں دی گئی عمران خان پہلے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے میثاق جمہوریت سائن کریں پی اے سی کی سربراہی دینے کو تیار ہیں۔

The submit ہمارے لیے قانون الگ اور پنجاب کے لیے الگ ہے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Premium WordPress Themes Free
Download Best WordPress Themes Free Download
Premium WordPress Themes Download
Download Premium WordPress Themes Free
free online course
download karbonn firmware
Download WordPress Themes
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں