کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی غائب 19

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی غائب

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جب کہ بارش ہوتے ہی حسب روایت مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں ابرِ رحمت برس پڑی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، سپر ہائی وے، اولڈ سٹی ایریا، برنس روڈ، کارساز، گلشن اقبال، شارع فیصل، کورنگی اور محمود آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

بارش کے ساتھ ہی گلشن اقبال، ملیر، قائد آباد، کورنگی، اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی حسب روایت معطل ہوگئی اور متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، بارش کے باعث سرد موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ اتوار کو شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور سردی کی نئی لہر کچھ روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔

The put up کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی غائب appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Premium WordPress Themes Free
Download Premium WordPress Themes Free
Free Download WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
download udemy paid course for free
download micromax firmware
Premium WordPress Themes Download
udemy course download free
مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا مسترد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں