کراچی میں پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی 18

کراچی میں پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

 کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں شوہر اور اہلیہ فائرنگ سے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے میاں بیوی پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، زخمیوں کی شناخت 40 سالہ عدنان ولد عارفین اور 30 سالہ ثاقبہ بی بی زوجہ عدنان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے عدنان کو گولی سر سے چھو کر گزری جب کہ زخمی خاتون ثاقبہ کو کندھے پر گولی لگی ہے۔

آئی جی سندھ نے پولیس فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے رپورٹ طلب کرلی جس کے بعد ایس ایس پی کورنگی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

پولیس کا اپنے موقف میں کہنا ہے کہ پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر 2 ملزموں کا تعاقب کر رہے تھے، ملزموں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس سے میاں بیوی زخمی ہوئے۔

یہ پڑھیں: ساہیوال، سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے ماں، باپ اور بیٹی سمیت 4 جاں بحق، اہلکار گرفتار

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی ساہیوال میں پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیرر ازم  ڈیپارٹمنٹ  کی فائرنگ سے ماں، باپ اور بیٹی سمیت Four افراد جاں بحق اور three بچے زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  نیب نے جعلی اکاؤنٹس کی چھان بین کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں

The put up کراچی میں پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
Download Nulled WordPress Themes
udemy free download
download mobile firmware
Premium WordPress Themes Download
udemy course download free

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں