کراچی میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق 17

کراچی میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

 کراچی: گارڈن نشتر روڈ پر فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سولجر بازار کے علاقے گارڈن ایسٹ نشتر روڈ ابو عبیدہ مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت 22 سالہ محمد احتشام ولد محمد عرفان کے نام سے کی گئی ، مقتول ٹریفک پولیس کا اہلکار اور مزار قائد ٹریفک پولیس سیکشن پر تعینات تھا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مزار قائد ٹریفک سیکشن پر تعینات تھا اور واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ لگتا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس جاوید مہر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے وقت مقتول پولیس اہلکار یونیفارم میں اپنی موٹرسائیکل پر مزار قائد پولیس چوکی ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ عقب سے اس پر فائرنگ کی گئی ، جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کے دو خول ملے ہیں ، سول اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر جاوید نے بتایا کہ مقتول کو تیس بور پستول سے چار گولیاں ماری گئیں اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

The submit کراچی میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.

Premium WordPress Themes Download
Free Download WordPress Themes
Download WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
free online course
download intex firmware
Download Premium WordPress Themes Free
free download udemy course
مزید پڑھیں:  جسٹس امیر ہانی مسلم نے سندھ واٹر کمیشن کی مزید سربراہی سے معذرت کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں