کامیاب جوان پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، 200 ارب روپے مختص 12

کامیاب جوان پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، 200 ارب روپے مختص

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے “کامیاب جوان” پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 10 لاکھ نوجوانوں کو خود مختار اور بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کامیاب جوان پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ اسمال فنانسنگ کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ شروع کیا جائے گا جس کے ذریعے منصوبے سے دس لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں تیار رہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے اور نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا مرحلہ فوری شروع ہو رہا ہے، نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

The publish کامیاب جوان پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، 200 ارب روپے مختص appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes Free
Download Nulled WordPress Themes
Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
udemy free download
download coolpad firmware
Download WordPress Themes
udemy course download free
مزید پڑھیں:  کرنسی اسمگلنگ کیس میں آیان علی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اپنا تبصرہ بھیجیں