ڈیرل مچل کا متنازع ایل بی ڈبلیو فیصلہ، ریفرل سسٹم موضوع بحث بن گیا 15

ڈیرل مچل کا متنازع ایل بی ڈبلیو فیصلہ، ریفرل سسٹم موضوع بحث بن گیا

آکلینڈ: کیوی مڈل آرڈر بیٹسمین ڈیرل مچل کے متنازع ایل بی ڈبلیو فیصلے پر ریفرل سسٹم ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا۔

بھارتی بولر کرنال پانڈیا کی گیند پر فیلڈ امپائر نے انھیں آؤٹ قرار دیا جب کہ اسٹیڈیم میں نصب اسکرین پر ٹی وی ری پلے میں واضح ہورہا تھا کہ گیند بیٹ کو چھو کر گزری ہے، اس موقع پر ڈیرل اور دوسرے اینڈ پر موجود کیوی کپتان کین ولیمسن کا منہ بھی حیرت سے کھلا رہ گیا۔

ری پلے میں تھرڈ امپائر کو2 مختلف زاویے دیکھنے کوملے، اسنیکو میں کچھ ظاہر نہیں ہوا البتہ ہاٹ اسپاٹ میں واضح طور پر سفید نشان ظاہر کررہا تھا کہ گیند چھو کر گئی ہے، مگر تھرڈ امپائر نے فیلڈ امپائر کرس براؤن کا ابتدائی فیصلہ ہی برقرار رکھا۔

دوسری جانب ٹی وی پرکمنٹری کرنے والے سائمن ڈول نے اسے مکمل طور پر مضحکہ خیز فیصلہ قرار دیا۔

The publish ڈیرل مچل کا متنازع ایل بی ڈبلیو فیصلہ، ریفرل سسٹم موضوع بحث بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
Free Download WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
download lava firmware
Download Nulled WordPress Themes
udemy course download free
مزید پڑھیں:  پی ایس ایل ٹیم کے مالک علی ترین نے اپنی ٹیم کیلئے چار نام شارٹ لسٹ کرلئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں