چین میں مستقل نہ کرنے پر مشتعل ملازم کا اسکول پر حملہ، 20 بچے زخمی 12

چین میں مستقل نہ کرنے پر مشتعل ملازم کا اسکول پر حملہ، 20 بچے زخمی

بیجنگ: چین کے ایک پرائمری اسکول میں ملازمت مستقل نہ کرنے پر مشتعل چوکیدار نے چھریوں سے وار کر کے 20 بچوں کو زخمی کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ایک پرائمری اسکول میں حملہ آور شخص نے تیز دھار چاقو کے وار کر کے 20 بچوں کو زخمی کردیا۔ پولیس نے چاقو بردار حملہ آور شخص کو حراست میں لے لیا۔

چاقو کے وار سے زخمی  بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں three بچوں کی گہرے زخم آنے کے باعث حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ معمولی زخمی بچوں کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

اسکول اور اسپتال کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور کسی کو بھی اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ میڈیا کو حملہ آور اور زخمی بچوں سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور اسکول کا چوکیدار تھا اور اسےعارضی مدت ملازمت مکمل ہونے کے باوجود بھی مستقل نہیں کیا جا رہا تھا جس پر مشتعل ہوکر اسکول کے بچوں پر حملہ کردیا۔

واضح رہے کہ جنوری 2017 میں بھی اپنے ہمسائے سے پریشان اور زندگی سے ناخوش چاقو بردار ملزم نے اسکول پر حملہ کرکے 12 بچوں کو زخمی کردیا تھا۔ ملزم کو رواں ماہ پھانسی دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لیکسمبرگ دنیا کا وہ پہلا ملک جہاں پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہوگی

The submit چین میں مستقل نہ کرنے پر مشتعل ملازم کا اسکول پر حملہ، 20 بچے زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.

Free Download WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
Free Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
lynda course free download
download samsung firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
udemy paid course free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں