’’چیف جسٹس نے 17 جنوری کو ریٹائر ہو جانا ہے‘‘دھمکانے والے دو افراد کو متنازعہ الفاظ بھاری پڑ گئے، چیف جسٹس کافوری ردعمل ، نشان عبرت بنادیا 15

’’چیف جسٹس نے 17 جنوری کو ریٹائر ہو جانا ہے‘‘دھمکانے والے دو افراد کو متنازعہ الفاظ بھاری پڑ گئے، چیف جسٹس کافوری ردعمل ، نشان عبرت بنادیا

لاہور ( این این آئی) پولیس کو دھمکانے اور اعلیٰ عدالتوں کے بارے متنازع الفاظ کا استعمال کرنے والے 2 افراد کو سپریم کورٹ رجسٹری سے گرفتار کرلیا گیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک کیس کی سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی)معاذ نے عدالت کو بتایا کہ اسلم مجید نامی شخص نے کہا کہ چیف جسٹس نے 17 جنوری کو ریٹائر ہو جانا ہے۔اسلم مجید اور عبدالوحید نے کہا یہ سارے از خود نوٹسز ختم ہو جائیں گے۔جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے

ریمارکس دیئے کہ ان دونوں نے عدالتی کارروائی میں مداخلت کی ہے، عدلیہ کی تضحیک نہیں ہونے دیں گے۔بعد ازاں چیف جسٹس کی ہدایت پر دونوں افراد کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔علاوہ ازیں چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے لاہور رجسٹری میں طیفی بٹ کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ طیفی بٹ کہا ہے؟ ۔جس پر ایس پی معاذ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کو دھمکانے والا شخص طیفی بٹ کا ہی ہے۔جس پر چیف جسٹس نے طیفی بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ تم سپریم کورٹ کی یہ عزت کرتے ہو؟ ۔جس پر طیفی بٹ نے عدالت میں کہا کہ یہ میرا آدمی نہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں کو کمزور نہیں ہونے دیں گے، میں نے نظام درست کرنا ہے۔انہوں نے ریمارکس دیئے کہ طیفی بٹ ہو سکتا ہے تمہارا بیٹا اتنا طاقتور نہ ہو، آپ کو ایک ہفتہ پہلے زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھا، میں بندے کی شکل دیکھ کہ پہچان لیتا ہوں کہ وہ کیسے مزاج کا ہے۔چیف جسٹس نے طیفی بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ تو کن ٹٹے نہیں لگتے۔جس کے بعد عدالت عظمی نے ماتحت عدالت کو 2 ماہ میں پراپرٹی سے متعلق کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  اغواء ہونیوالے معروف یونیورسٹی کے بازیاب پروفیسر کا گرفتار ملزمان کے خلاف کاروائی سے انکار ٗ حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

The submit ’’چیف جسٹس نے 17 جنوری کو ریٹائر ہو جانا ہے‘‘دھمکانے والے دو افراد کو متنازعہ الفاظ بھاری پڑ گئے، چیف جسٹس کافوری ردعمل ، نشان عبرت بنادیا appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Nulled WordPress Themes
Download WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
Download Premium WordPress Themes Free
lynda course free download
download karbonn firmware
Download WordPress Themes
udemy paid course free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں