چیئرمین نیب کی افسران کو تحقیقات کیلیے طلب افراد سے اخلاق سے پیش آنے کی ہدایت 8

چیئرمین نیب کی افسران کو تحقیقات کیلیے طلب افراد سے اخلاق سے پیش آنے کی ہدایت

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحقیقات کے لئے طلب افراد سے اخلاق سے پیش آئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی طرف سے تمام ڈی جیز نیب کو ہدایات جاری کی گئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران تحقیقات کے لئے بلائے گئے افراد سے اخلاق سے پیش آئیں۔

جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نیب میں جاری تحقیقات کےلئے افراد کو مقررہ وقت پر بلائیں اور پوری تیاری، شواہد اور اخلاق سے پیش آئیں۔ تحقیقات کےلئے پیش ہونے والے افراد کی عزت نفس کا ہمیشہ خیال رکھیں، اس سلسلے میں کوئی کوتاہی اور غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ہدایات پر عمل نہ کرنے پر متعقلہ ڈی جی نیب ذمہ دار ہوگا۔

ہدایت نامے کے حوالے سے جاری پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میڈیا نیب میں جاری شکایات کی جانچ پڑتال،ا نکوائری اور انوسٹی گیشنز کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرے اور نیب سے متعلق خبر کی تصدیق ترجمان نیب سے کی جائے۔

The put up چیئرمین نیب کی افسران کو تحقیقات کیلیے طلب افراد سے اخلاق سے پیش آنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Premium WordPress Themes Free
Download Premium WordPress Themes Free
Download Nulled WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
online free course
download mobile firmware
Free Download WordPress Themes
online free course
مزید پڑھیں:  ہمیں جتنا ماریں گے ہم اتنا ہی آگے بڑھیں گے، آصف زرداری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں