چنیوٹ میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر بدترین تشدد 22

چنیوٹ میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر بدترین تشدد

چنیوٹ: رحمان آباد میں پولیس اہلکاروں نے سر عام خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھسیٹتے رہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چنیوٹ پولیس نے رحمان آباد کے علاقے میں خواتین پر ظلم کی انتہا کردی،  چناب نگر کا اے ایس آئی غلام محمد جپہ اپنے 2 اہلکاروں کانسٹیبل ریاض اور کانسٹیبل افتخار حسین کے ساتھ  ملزم گرفتار کرنے گئے تاہم انہوں نے ملزم نہ ملنے پر خواتین کو ہی بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس اہلکاروں نے ایک  خاتون کو اٹھا کر زمین پر دے مارا جس سے خاتون کا سر پھٹ گیا جب کہ دوسری خاتون کو بھی زمین پر گھسیٹا، گالم گلوچ بھی کرتے رہے، واقعے کے بعد زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ موقع پر موجود نامعلوم شخص نے تمام واقعے کو اپنے موبائل کیمرے میں عکس بند کرلیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

دوسری جانب ایکسپریس نیوز کی خبر پر پولیس افسران نے اے ایس آئی غلام محمد جپہ، کانسٹیبل افتخارحسین اور کانسٹیبل ریاض کو معطل کرتے ہوئے خواتین پر تشدد کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا،  پولیس نے مقدمہ درج کرکے  اے ایس آئی غلام محمد کو گرفتار کرلیا ہے۔

The submit چنیوٹ میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر بدترین تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Premium WordPress Themes Free
Download WordPress Themes Free
Download Premium WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
udemy course download free
download samsung firmware
Download Nulled WordPress Themes
download udemy paid course for free
مزید پڑھیں:  نواز شریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کا اجلاس، ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں