پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر تنزلی کا خدشہ 17

پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر تنزلی کا خدشہ

پاکستان کرکٹ ٹٰم کی ایک روزہ عالمی رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر تنزلی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز میں پروٹیز کے ہاتھوں کلین سویپ یا 4-1 سے شکست کی صورت میں قومی ٹیم کو ایک درجہ پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ گرین شرٹس نے پانچوں میچز میں پروٹیز کے خلاف فتح سمیٹی تو چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمائیں گے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ اس وقت عالمی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر ہے جب کہ پاکستان کی پانچویں پوزیشن ہے۔ مشکل کنڈیشنز میں ٹیسٹ سیریز ہارنے والی پاکستان ٹیم کے لیے ون ڈے سیریز جیتنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گا۔

دوسری جانب آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم پانچویں پوزیشن کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں، بولرز میں سے کوئی بھی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا، محمد حفیظ آل راؤنڈرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

The publish پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر تنزلی کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Nulled WordPress Themes
Download WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
Download Best WordPress Themes Free Download
download udemy paid course for free
download intex firmware
Download WordPress Themes Free
udemy free download
مزید پڑھیں:  آسٹریلیا کا ایک اور قلعہ بھارت نے فتح کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں