پاکستان کو 14 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی مل گئی 8

پاکستان کو 14 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو 14 سال کے طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی مل ہی گئی۔

پاکستان کو انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی مل ہی گئی، ہاکی اوپن سیریز17 دسمبر سے 22 دسمبر تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کے ساتھ ازبکستان، قازقستان، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، یہ ایونٹ اکتوبر میں لاہور میں کھیلا جانا تھا تاہم انٹرنیشنل ٹیموں کی طرف سے معذرت کے بعد اوپن سیریز ملتوی کر دی گئی۔

پی ایچ ایف کے ایف آئی ایچ سے رجوع کے بعد عالمی باڈی کی طرف سے ہر حال میں یہ ایونٹ پاکستان میں ہی کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی، اب ہاکی اوپن سیریز17 دسمبر سے 22 دسمبر تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کے ساتھ ازبکستان، قازقستان، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

اوپن سیریز کے لئے پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور قمر ابراہیم کو منیجر مقرر کیا گیا ہے جب کہ دوسرے عہدیداروں میں کامران اشرف کوچ، محمد عدنان فزیوتھراپسٹ، عاصم عباسی ویڈیو اینالسٹ اور اسسٹنٹ ویڈیو اینالسٹ شامل ہیں، منتخب کھلاڑیوں کو 3 دسمبر کو عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی فروخت کا معاملہ تاخیر کا شکار

The post پاکستان کو 14 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes Free
Download WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
online free course
download lava firmware
Download Premium WordPress Themes Free
udemy free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں