پاکستان ٹیم انتظامیہ کی جانب سے دورہ جنوبی افریقا کے اختتام پر اہم پریس کانفرنس کا امکان 16

پاکستان ٹیم انتظامیہ کی جانب سے دورہ جنوبی افریقا کے اختتام پر اہم پریس کانفرنس کا امکان

لاہور(این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے جنوبی افریقا کے دورے کے اختتام پر اہم پریس کانفرنس کا امکان ہے جس میں دورے کی کارکردگی پر اور دیگر معاملات پر تفصیلات بتائی جائیں گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقا کے دورے کے بعد وطن واپس آنے پر پریس کانفرنس کریں گے اور میڈیا کو پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان اپنی نئی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد لاہور اور کراچی کے میڈیا سے چیئرمین احسان مانی کے

ساتھ ملاقات کریں گے اور اپنے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے میڈیا کو اعتماد میں لیں گے۔پی سی بی نے کلچر کو تبدیل کرتے ہوئے سیریز کے بعد بھی پریس کانفرنس کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسٹر شائر کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے وسیم خان اپنی ذمے داریاں 6 فروری کو سنبھالیں گے۔ پی سی بی نے وسیم خان کو کرکٹ امور کا نگران مقرر کیا ہے جبکہ انتظامی معاملات چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے پاس چلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وسیم خان ممکنہ طور پر 9 فروری کو لاہور میں پہلی پریس کانفرنس کریں گے۔ اگلے دن وہ کراچی کے صحافیوں سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں،ان کے ساتھ دونوں پریس کانفرنس میں احسان مانی بھی موجود ہوں گے۔پی سی بی نے پہلی بار ایم ڈی کا عہدہ متعارف کراتے ہوئے ان کی تنخواہ 20 لاکھ روپے مقرر کی ہے اور انہیں پرکشش مراعات بھی دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم پہلی بار جنوبی افریقا کا غیرملکی دورہ مکمل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کریگی اس سے قبل ٹیم غیر ملکی دورے پر روانہ ہونے سے قبل پریس کانفرنس کرتی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں تلور کا شکار کرنے کے خواہشمند غیرملکی شکاریوں پرفیس عائد،لاکھوں ڈالرز کی وصولی کا عمل شروع

The publish پاکستان ٹیم انتظامیہ کی جانب سے دورہ جنوبی افریقا کے اختتام پر اہم پریس کانفرنس کا امکان appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Best WordPress Themes Free Download
Premium WordPress Themes Download
Download Best WordPress Themes Free Download
Download WordPress Themes Free
udemy paid course free download
download karbonn firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
udemy free download

اپنا تبصرہ بھیجیں