پاکستان نے تعلیم کیلئے دیے گئے امریکی فنڈز کا درست استعمال نہیں کیا، کیمرون منٹر 23

پاکستان نے تعلیم کیلئے دیے گئے امریکی فنڈز کا درست استعمال نہیں کیا، کیمرون منٹر

 کراچی: سابق امریکی سفیر برائے پاکستان کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا سے ملنے والے تعلیمی فنڈز کا درست استعمال نہیں کیا اور اسے امریکی فنڈز ایمانداری سے استعمال کرنے چاہئیں۔

کراچی میں کونسل آن فارن ریلیشنز میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط رہیں، اسی لیے ہمیشہ پاکستان کیساتھ تعاون کیا اور تعلیم کے فروغ کے لیے کافی سرمایہ کاری کررہا ہے، تاہم دونوں ممالک کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔

سابق امریکی سفیر نے کہا کہ پرویز مشرف دور میں پاکستان نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پیسے لیے، امریکا نے بلوچستان میں تعلیم کے لیے کافی پیسہ دیا ہے، سندھ کو بھی تعلیم کی مد میں کافی فنڈز دیے گئے لیکن سارا پیسہ درست انداز میں استعمال نہیں ہوا، پاکستان نے کئی مواقعوں پر اپنا اعتماد کھویا، اس کی زیادہ توجہ ترقیاتی کاموں کی جانب ہوتی ہے، لیکن اب وقت ہے کہ وہ گڈ گورننس (اچھی حکمرانی) پر کام کرے، اسے ایماندارانہ طور پر امریکہ کی جانب سے دیے جانے والے فنڈز خرچ کرنے چاہئیں۔

کیمرون منٹر نے کہا کہ امریکا جانتا ہے کہ اب لڑائی جھگڑے سے معاملات حل نہیں ہوں گے، اسی لیے وہ دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی مد میں کام کررہا ہے، بھارت، روس، اور چین کے ساتھ بھی گفت و شنید میں مصروف ہے، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ہمیں معاملات اچھے رکھنے پڑتے ہیں، کراچی اور ممبئی ہمارے لیے معاشی حب ہیں۔

مزید پڑھیں:  مقتدر اشرافیہ کے لئے ای سی ایل آفت کی مانند ہے، وزیراعظم

The submit پاکستان نے تعلیم کیلئے دیے گئے امریکی فنڈز کا درست استعمال نہیں کیا، کیمرون منٹر appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Best WordPress Themes Free Download
Free Download WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
Download Nulled WordPress Themes
udemy paid course free download
download samsung firmware
Free Download WordPress Themes
udemy free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں