پاکستان میں امریکا کو جتنی عزت دی جاتی ہے وہ اتنی کا حق دار نہیں، اب اس کے ساتھ کیا سلوک کیاجائے؟حنا ربانی کھرنے تجویز دیدی 11

پاکستان میں امریکا کو جتنی عزت دی جاتی ہے وہ اتنی کا حق دار نہیں، اب اس کے ساتھ کیا سلوک کیاجائے؟حنا ربانی کھرنے تجویز دیدی

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا سے روابط بہتر کرنے سے پہلے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے چاہیے، دونوں ہاتھوں میں کشکول اٹھائے پاکستان دنیا میں قوموں کے سامنے اپنی عزت نہیں کرواسکتا، پاکستان میں امریکا کو جتنی عزت دی جاتی ہے وہ اتنی عزت کا حق دار نہیں ہے،

ہماری معیشت امریکی امداد پر انحصار نہیں کرتی۔ پاک امریکا تعلقات سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ اسلام آباد نے کسی ملک کا اسٹریٹجک پارٹر بننے کے بجائے خاموش ریاست کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ہاتھوں میں کشکول اٹھائے پاکستان دنیا میں قوموں کے سامنے اپنی عزت نہیں کرواسکتا۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کے لیے اہم ترین ممالک اس کے پڑوسی افغانستان، بھارت، ایران اور چین ہیں اور امریکا سے تعلقات بہتر بنانے کے بجائے پہلے ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے آپ کو ایک اسٹریٹیجک پارٹنر تصور کرتا ہے لیکن یہ حقیقت سے بہت دور ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امریکا کو جتنی عزت دی جاتی ہے وہ اتنی عزت کا حق دار نہیں ہے کیونکہ ہماری معیشت امریکی امداد پر انحصار نہیں کرتی۔موجودہ حکومت کی چین کے نقش قدم پر چلنے کی مثال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ چین نے اپنے لوگوں کو غربت سے نکالا ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت مخالف سمت میں جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں وارئیر سکس اختتام پز یر ،نئی تاریخ رقم ہوگئی

The submit پاکستان میں امریکا کو جتنی عزت دی جاتی ہے وہ اتنی کا حق دار نہیں، اب اس کے ساتھ کیا سلوک کیاجائے؟حنا ربانی کھرنے تجویز دیدی appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Premium WordPress Themes Free
Download Best WordPress Themes Free Download
Free Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
download samsung firmware
Download WordPress Themes
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں