پانی کےاندرآکسیجن کے بغیر رقص کرنے کا نیا ریکارڈ قائم 14

پانی کےاندرآکسیجن کے بغیر رقص کرنے کا نیا ریکارڈ قائم

روم، اٹلی: فری ڈائیونگ کے ماہر جوڑے نے سب سے طویل عرصے تک پانی میں آکسیجن کے بغیر رقص کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

روسی رقاص جوڑے میں شامل میرینا کازنکوفا اور دمیتری مالاسینکو نے اٹلی میں واقع دنیا کے سب سے بڑے سوئمنگ پول میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کردی ہے۔ اٹلی کے شہر پاڈووا میں واقع اس سوئمنگ پول کا نام وائے 40 ہے اور اس مظاہرے کو دیکھنے کے لیے وہاں کئی افراد بھی موجود تھے جنہوں نے شیشے سے بنی سرنگ کے نیچے سے دونوں کو فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا۔

اس رقص کا سب سے اہم حصہ وہ تھا جس میں دونوں نے ایک تنے ہوئے رسے پر انتہائی مہارت سے اپنا فن دکھایا اور انہوں نے کسی قسم کا آکسیجن ٹینک استعمال نہیں کیا تھا۔

اس ریکارڈ کے بعد جوڑے نے بتایا کہ انہوں نے اس مظاہرے کے لیے نفسیاتی اور جسمانی مشق کی تھی جس میں خود کو مطمئین رکھنے اور دل کی دھڑکن کو سست رکھا گیا تھا۔ پھر اس ایک رسی پر رقص کرنا خود بہت مشکل چیلنج تھا۔ اس رقص کا اسکرپٹ بھی لکھا گیا تھا اور خاص موسیقی ترتیب بھی ترتیب دی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  بیکٹیریا اور مالیکیول کی آواز سننے والا حساس ترین الٹرا ساؤنڈ ایجاد

اسکرپٹ کے مطابق پانی کے اندر دو چوروں کو جادوئی موتی چرانا تھا اور اس کے حصول کےلیے ڈانس کے دوران انہیں تلوار بازی سے ایک دوسرے کا مقابلہ کرنا تھا۔ اس کے بعد دونوں کو رومانوی رقص کرنا تھا تاکہ لوگوں کو پیغام دیا جائے کہ فری ڈائیونگ کا یہ عمل اپنے اظہار کا بہترین طریقہ ہے جس سے محبت اور امن محسوس کیا جاسکتا ہے۔

2016 میں مرینا نے کسی بیرونی مدد کے بغیر پانی کی 154 میٹر گہرائی تک پہنچ کر اپنا ایک اور ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اب تک وہ 15 فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔ ان دونوں کا تعلق روسی علاقے یوکرین سے ہے۔

The submit پانی کےاندرآکسیجن کے بغیر رقص کرنے کا نیا ریکارڈ قائم appeared first on ایکسپریس اردو.

Premium WordPress Themes Download
Download Nulled WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
Download Nulled WordPress Themes
udemy free download
download redmi firmware
Download WordPress Themes
udemy paid course free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں