ٹرمپ کا شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، طیب اردگان 10

ٹرمپ کا شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، طیب اردگان

 انقرہ: ترک صدر طیب اردگان نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انخلاء کے عمل میں اتحادیوں کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔

ترک صدر طیب اردگان نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں اپنے ایک کالم میں شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق ترکی کے ردعمل کے کھل کر وضاحت کی ہے۔

ترک صدر نے اپنے کالم میں امریکی صدر کو تجویز دی کہ امریکا کو شام سے اپنی فوجوں کے انخلاء کے عمل کو بہت محتاط انداز سے اور ’سچے اتحادیوں‘ کو اعتماد میں لیکر مکمل کرنا چاہیئے۔

صدر اردگان نے مزید لکھا کہ انخلاء کے بعد امن کے استحکام کے لیے کردوں کے زیر تسلط علاقوں میں صرف ترکی ہی بہترین قیادت فراہم کرسکتی ہے جو داعش سمیت دیگر چھوٹے شدت پسند گروپوں کو کچلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

شام میں کرد جنگجو امریکی فوج کے اتحادی ہیں اور کردوں کے زیر تسلط علاقوں میں کردوں کو حکومتی فورسز اور دیگر شدت پسند گروہوں کے خلاف امریکا کی حمایت حاصل تھی جب کہ کردوں کو ترکی میں باغی تصور کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کی ہدایت کی تھی جس کے لیے امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن چار روزہ دورے  پر اسرائیل کے بعد ترکی پہنچ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکا کو روس سے زیادہ چین سے خطرہ ہے، امریکی انٹیلی جنس سربراہ

The put up ٹرمپ کا شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، طیب اردگان appeared first on ایکسپریس اردو.

Premium WordPress Themes Download
Premium WordPress Themes Download
Download Best WordPress Themes Free Download
Download Nulled WordPress Themes
free download udemy paid course
download karbonn firmware
Download WordPress Themes Free
udemy paid course free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں