ٹرمپ نے اپوزیشن کو ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی 14

ٹرمپ نے اپوزیشن کو ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیمو کریٹس ارکان کے درمیان حکومتی شٹ ڈاؤن سے متعلق وائٹ ہاؤس میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپوزیشن جماعت ڈیمو کریٹس کے درمیان حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے دھمکی دی ہے کہ وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ہی میکسیکو سرحد پر حفاظتی دیوار تعمیر کردیں گے چاہے اس کے لیے انہیں ملک میں ایمرجنسی ہی کیوں نہ نافذ کرنا پڑے۔

قبل ازیں امریکی صدر نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں کئی بار ڈیمو کریٹس کے سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں اکثریت میں آجانے پر مالی بحران کے خدشے کا اظہار کرچکا ہوں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وسط مدتی الیکشن میں ری پبلکن سینیٹ میں اور ڈیمو کریٹس نے ایوان نمائندگان میں کامیابی حاصل کی، ہمارے درمیان جو بھی تنازعات ہیں وہ حل ہوجائیں گے لیکن ڈیموکریٹس کی خواہش میرے مواخذے کی ہے۔

https://platform.twitter.com/widgets.js

امریکی صدر نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ڈیمو کریٹس کی میرے مواخذے کی خواہش اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیمو کریٹس آئندہ صدارتی الیکشن میں ہونے والی ناکامی سے خوف زدہ ہیں جس سے بچنے کے لیے وہ مجھے الیکشن سے دور کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی صدر نے افغانستان سے فوجی انخلا کا حکم نہیں دیا، وائٹ ہاؤس

The submit ٹرمپ نے اپوزیشن کو ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Best WordPress Themes Free Download
Download Premium WordPress Themes Free
Download Premium WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
udemy free download
download mobile firmware
Premium WordPress Themes Download
udemy course download free

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں