ٹرمپ مخالف بیانات و تقاریر، کانگریسی رکن راشدہ طلیب اور امریکی صدر ٹرمپ میں ٹھن گئی 15

ٹرمپ مخالف بیانات و تقاریر، کانگریسی رکن راشدہ طلیب اور امریکی صدر ٹرمپ میں ٹھن گئی

واشنگٹن(آئی این پی)صدر ٹرمپ کے مواخذے کا اعلان کرنے والی کانگریس کی پہلی مسلمان خاتون رکن راشیدہ طلیب کو اپنی تقریر پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہفتہ کو بین الاقوامی خر رساں ادارے کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہونے والے پہلی مسلمان خاتون راشیدہ طلیب نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو امریکا کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔ راشیدہ طلیب نے دوران تقریر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلیے نامناسب اور

بداخلاقی پر مبنی الفاظ کا استعمال بھی کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔راشیدہ طلیب نے دوران تقریر کہا کہ جب آپ سچ بولتے ہیں تو لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں اور آپ کو منتخب کرتے ہیں، آپ جیتے ہیں تو آپ کا بیٹا کہتا ہے کہ ماما آپ جیت گئیں اور اگر آپ جیت نہیں سکتے تو ہم کہتے ہیں کہ بے بی جیت نہیں سکتے ہم ان کا مواخذہ کریں گے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے راشیدہ طلیب کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی شخصیت ہیں جن کو میں نہیں جانتا شاید آپ جانتے ہوں، میرے خیال میں انہوں نے نامناسب الفاظ کا استعمال کرکے اپنی اور اپنے خاندان کی توہین کی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ راشیدہ طلیب نے اپنے بیٹے اور ان تمام لوگوں کے سامنے جو وہاں موجود تھے ایسی زبان استعمال کرنا ان کی اور ان کے خاندان کی توہین ہے اور میرے خیال میں وہ امریکا کی بھی عزت نہیں کرتیں۔امریکی صدر کی جانب سے رد عمل دینے پر راشیدہ طلیب نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سچ کی طاقت کے ساتھ بولیں گی۔راشیدہ طلیب نے امریکی خبر رساں ادارے کے لیے لکھی گئی تحریر میں کہا تھا کہ صدر ٹرمپ روزانہ امریکی آئین اور جمہوریت پر حملہ کرتے ہیں، ہر گزرتا دن مزید درد لے کر آتا ہے اس لیے صدر ٹرمپ کا مواخذہ ہونا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  کرتار پور سرحد کھولنے کا کریڈٹ عمران خان نہیں بلکہ کسے جاتا ہے،فائدہ کس کو ہوگا؟پڑھئے تفصیلات

The submit ٹرمپ مخالف بیانات و تقاریر، کانگریسی رکن راشدہ طلیب اور امریکی صدر ٹرمپ میں ٹھن گئی appeared first on Zeropoint.

Get More News

Premium WordPress Themes Download
Download WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
udemy paid course free download
download karbonn firmware
Free Download WordPress Themes
online free course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں