ٹرمپ اور نریندرا مودی میں ٹیلیفونک رابطہ؛ افغانستان کی صورتحال پر گفتگو 25

ٹرمپ اور نریندرا مودی میں ٹیلیفونک رابطہ؛ افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں افغانستان میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورت حال اور بھارت کو درپیش تجارتی خسارے پر تفصیلی بات چیت کی۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ صورت حال پر دو طرفہ تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق کیا جب کہ صدر ٹرمپ نے بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی خسارے پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے امریکا اور بھارت کے درمیان ’اسٹریٹیجک پارٹنرشپ‘ کے استحکام کے لیے ضروری اقدامات پر بھی زور دیا جس کے لیے وزارت خارجہ کی سطح پر روابط بڑھائے جائیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت اور بحر الکاہل کے خطے میں پائے جانے والے سلامتی کے خدشات پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی اور اس حوالے سے چند ضروری فیصلے بھی کیے گئے۔

The put up ٹرمپ اور نریندرا مودی میں ٹیلیفونک رابطہ؛ افغانستان کی صورتحال پر گفتگو appeared first on ایکسپریس اردو.

Free Download WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
Download WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
download coolpad firmware
Download Premium WordPress Themes Free
lynda course free download
مزید پڑھیں:  محمد مقبول بٹ کے یوم شہادت پر کل مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں