ویلنٹائن ڈے ،سنی اتحاد کونسل پاکستان نے اپنا پچاس علماء اور مفتیوں کا اعلامیہ جاری کردیا 10

ویلنٹائن ڈے ،سنی اتحاد کونسل پاکستان نے اپنا پچاس علماء اور مفتیوں کا اعلامیہ جاری کردیا

فیصل آباد(آن لائن)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر سنی اتحاد کونسل کے پچاس علماء4 اور مفتیوں نے اپنے اجتماعی اعلامیہ میں کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی، مغربی اور اخلاق سوز تہوار ہے اس لئے حکومت ویلنٹائن ڈے جیسے مغربی تہوار پر پابندی لگائے۔ اسلام ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہواروں کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں مغربی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ پوری قوم اور

مسلم نوجوان ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کریں۔ معاشرے کو بے راہروی اور عریانی و فحاشی سے بچانے کے لئے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ شرم و حیا کا دینی و مشرقی کلچر پھیلانے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔ مشترکہ بیان میں دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے سے متعلق اشیاء4 کو اپنی دکانوں پر فروخت نہ کریں۔ ویلنٹائن ڈے کا مغربی تہوار جنسی آوارگی کے فروغ کا سبب بنتا ہے اس لئے اس بیہودہ تہوار کو روکنا حکومت اور قوم پر فرض ہے۔ علماء4 اور والدین مسلم نوجوانوں کی اخلاقی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔ پاکستانی معاشرہ کو مصطفائی معاشرہ بنانے کے لئے دینی جماعتیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ حکومت عریانی و فحاشی کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے۔ نوجوان نسل کو گمراہی، بے مقصدیت اور بے راہروی سے بچانا ہو گا۔ اعلامیہ جاری کرنے والے علماء4 میں علامہ محمد سعید قمر سیالوی، مفتی محمد بخش رضوی، مفتی محمد اقبال چشتی،علامہ غلام عثمان غنی، مولانا عبد القدیر رضوی، علامہ رضوان انجم اور دیگر شامل ہیں۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر سنی اتحاد کونسل کے پچاس علماء4 اور مفتیوں نے اپنے اجتماعی اعلامیہ میں کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی، مغربی اور اخلاق سوز تہوار ہے اس لئے حکومت ویلنٹائن ڈے جیسے مغربی تہوار پر پابندی لگائے۔ اسلام ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہواروں کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں مغربی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف نے800ملین روپے بیٹی مریم نوازکو منتقل کیے،پہلی دو میں سے ایک مرسیڈیز انکے پاس تھی لیکن کمال ہے کہ 2001 کے گوشواروں میں ایک گاڑی بھی ظاہر نہیں کی،جج کے ریمارکس پر نوازشریف کے وکیل چکراگئے

The put up ویلنٹائن ڈے ،سنی اتحاد کونسل پاکستان نے اپنا پچاس علماء اور مفتیوں کا اعلامیہ جاری کردیا appeared first on Zeropoint.

Get More News

Free Download WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
Download Nulled WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
download udemy paid course for free
download samsung firmware
Download WordPress Themes Free
udemy free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں