وہ شخصیت جس کے ایک ٹویٹ نے فیس بک کو13کھرب روپے کافائدہ پہنچادیا 15

وہ شخصیت جس کے ایک ٹویٹ نے فیس بک کو13کھرب روپے کافائدہ پہنچادیا

21 سال کی عمر میں اکثر افراد کیا کررہے ہوتے ہیں یا آپ کیا کررہے تھے؟ تعلیم مکمل ہونے پر ملازمت کی تلاش کررہے تھے ؟ کسی قسم کا کورس کررہے تھے ؟مگر جہاں تک کایلی جینر کی بات ہے تو انہیں کبھی اس کی ضرورت نہیں پڑی۔انتہائی مقبول کاروباری شخصیت، رئیلٹی ٹی وی اسٹار اور دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی (پاکستانی لحاظ سے کھرب

پتی) بننے کے قریب یہ خاتون سوشل میڈیا کی جان سمجھی جاتی ہیں۔انسٹاگرام پر 12 کروڑ سے زائد فالورز ہیں جبکہ دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں بھی ان کا اثررسوخ بہت زیادہ ہے جس کی ایک مثال یہ ہے کہ ان کے 18 الفاظ کے ایک ٹوئیٹ نے اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب 30 ارب روپے کا نقصان جبکہ فیس بک کو 13 کھرب روپے کا فائدہ پہنچا دیا تھا۔ویسے کسی بھی شخص کے طرز زندگی کا اندازہ اس کی رہائش گاہ سے لگایا جاسکتا ہے اور اب پہلی بار لاس اینجلس میں کایلی جینر کے وسیع و عریض گھر کی اندرونی تصاویر سامنے آئی ہیں

جو کہ چونکا دینے والی ہیں۔آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ نامی سائٹ نے یہ تصاویر شائع کیں اور اسے ڈیزائن کرنے والے ڈیزائنر مارٹن لارنس بلارڈ کے مطابق جب اس پر کام شروع کیا گیا تو کایلی جینر قانونی طور پر بالغ بھی نہیں ہوئی تھیں۔کایلی جینر نے نے اس بارے میں بتایا ‘ میں نے ڈیزائنر کو کہا تھا کہ گھر ایسا ہو جیسا میں سوچتی ہوں، یعنی رنگ نمایاں ہوں، مجھے گلابی رنگ سے محبت ہے اور میں اس کا بے تحاشا استعمال چاہتی تھی، میرے کپڑوں، جوتوں اور میک اپ وغیرہ کے کمرے میرے لیے بہت اہم تھے کیونکہ میرا بہت

زیادہ وقت ان میں گزرتا ہے اور میں انہیں ہر ممکن حد تک اچھا بنانا چاہتی تھی’۔ان کا مزید کہنا تھا ‘میرے پاس کایلی کاسمیٹکس، ایوارڈز اور میگزین کورز بہت زیادہ ہیں جو پورے گھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور روزانہ میرا عزم بڑھاتے ہیں، مجھے اپنی کامیابیوں پر بہت زیادہ فخر ہے’۔اس گھر کی تعمیر کے دوران کایلی کو علم ہوا کہ وہ حاملہ ہیں تو بچے کو بھی ذہن میں رکھ کر ڈیزائن میں تبدیلیاں لائی گئیں ‘ اسٹرومی نے اپنے کھلونوں سے پورے گھر پر قبضہ کرلیا ہے’۔امریکی جریدے فوربس نے گزشتہ سال دسمبر میں امریکا کی امیر ترین سیلیبرٹیز کی فہرست جاری کی تھی

مزید پڑھیں:  صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے پر فیس بک پر ایک ارب ڈالر جرمانہ عائد

جس کے مطابق کایلی جینر اس وقت 90 کروڑ ڈالرز سے زائد (ایک کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی مالک ہیں۔اس سے قبل 2018 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ وائرل ویڈیو بھی کایلی جینر کی قرار پائی تھی جبکہ انسٹاگرام کی مقبول ترین تصویر کا اعزاز بھی وہ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔کایلی جینر جو بہت جلد کم عمر ترین ارب پتی بن کر مارک زکربرگ سے یہ ریکارڈ چھیننے والی ہیں، کا فوربس سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا ‘سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام نے میری کامیابی میں

بڑا کردار کیا’۔ان کے بقول ‘ سوشل ایک حیرت انگیز پلیٹ فارم ہے، جس سے مجھے مداحوں اور اپنے صارفین تک آسانی سے رسائی مل جاتی ہے’۔21 سالہ کایلی جینر کے اثاثوں میں اتنا اضافہ ان کی میک اپ مصنوعات کی مقبولیت کا نتیجہ ہے۔ایلی کاسمیٹکس کی مالیت اس وقت 80 کروڑ ڈالرز کے قریب ہے اور گزشتہ سال اس کمپنی نے 33 کروڑ ڈالرز کی مصنوعات فروخت کیں۔کایلی جینر ہی اس کمپنی کی واحد مالک ہیں۔انہوں نے اپنی کمپنی کو درحقیقت سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کامیاب بنایا ہے اور کمپنی میں صرف 5 کل وقتی ملازمین ہیں، جس کی وجہ سے انتظامی اخراجات بھی بہت کم ہیں۔جریدے کا کہنا تھا کہ ایک سال کے اندر کایلی جینر سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت کے طور پر سامنے آئیں گی، یہ اعزاز اس وقت مارک زکربرگ کے پاس ہے جو 23 سال کی عمر میں ارب پتی بن گئے تھے۔

The put up وہ شخصیت جس کے ایک ٹویٹ نے فیس بک کو13کھرب روپے کافائدہ پہنچادیا appeared first on Urdu News.

Download Premium WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
Download WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
download lava firmware
Download Premium WordPress Themes Free
udemy paid course free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں