وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہیلی کاپٹر کا استعمال خزانے پر بوجھ بن گیا 10

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہیلی کاپٹر کا استعمال خزانے پر بوجھ بن گیا

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے خزانے پر بوجھ بڑھ گیا ہے اور انہوں نے وی آئی پی فلائٹس کے لئے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز مانگ لیے۔

وزیراعلی پنجاب نے وی آئی پی فلائٹ کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دینے کے لئے کل منگل کو صوبائی ذیلی کابینہ برائے خزانہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وی آئی پی فلائٹس کے لئے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائیگی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کیبنٹ ونگ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال حکومت پنجاب نے 14 کروڑ 67 لاکھ روپے مختص کر رکھا ہے لیکن یہ اضافی فنڈز مختص کردہ فنڈز سے الگ مانگے گئے ہیں۔

The submit وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہیلی کاپٹر کا استعمال خزانے پر بوجھ بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.

Free Download WordPress Themes
Download WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
udemy course download free
download redmi firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
lynda course free download
مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی بجلی چوروں کے خلاف حکمت عملی بنانے کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں