وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ 25

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ

 اسلام آباد: وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ ہوگئے جہاں وہ قطری امیر اور قطری وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورہ پر قطر روانہ ہوگئے، دورہ قطر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد، ذلفی بخاری، ہارون شریف اور ندیم بابر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم دورہ کے دوران قطری امیر تامیم بن حماد التھانی اور قطری وزیراعظم عبداللہ بن ناصر سے ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ کے دوران پاکستان میں قطر کی سرمایہ کاری اور ایل این جی کی قیمت میں رعایت کے لیے بات چیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ سرمایہ کاری اور دونوں ممالک کے روابط کو مربوط بنانے میں قلیدی ثابت ہوگا، اس کے علاوہ قطر ہنر مند پاکستانیوں کو روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط بھی کرے گا جب کہ قطر گوادر میں فروزن فروٹ کے لیے اسٹوریج یونٹ قائم کرے گا۔

The put up وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
Free Download WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
download coolpad firmware
Download WordPress Themes
download udemy paid course for free
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخواکے اسکولوں میں تجویدالقرآن کی تربیت دینے کا آغاز

اپنا تبصرہ بھیجیں