وادی کاغان میں شدید برف باری سے 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا 19

وادی کاغان میں شدید برف باری سے 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ایبٹ آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری جاری ہے جبکہ وادی کاغان میں برف باری کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

وادی کاغان کے مختلف مقامات میں شوگراں، بھونجہ اور ناران میں چار فٹ سے زائد برفباری ہوئی جس کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے جب کہ درجہ حرارت منفی 7 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شدید پھسلن سے شاہراہ ریشم سمیت متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں بجلی 14 گھنٹوں سے بند ہے۔

ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری کے باعث اکثر سڑکیں بند ہوچکی ہیں اور شدید ٹریفک جام ہے جس کے باعث گاڑیوں کی میلوں لمبی قطار لگی ہیں اور سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں۔ سڑکوں پر رش اور ٹریفک جام کے باعث مشینری سے برف کی صفائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

مری انتظامیہ نے سیاحوں کو ٹول پلازہ، جھیکا گلی اور لوہرٹوپہ سے ہی واپس بھیجنے کا الرٹ جاری کردیا ہے جس پر سیاحوں کی جانب سے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سیاحوں کو واپس بھیج رہی ہے۔

The publish وادی کاغان میں شدید برف باری سے 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes
Download Nulled WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
Download Premium WordPress Themes Free
udemy paid course free download
download huawei firmware
Free Download WordPress Themes
download udemy paid course for free
مزید پڑھیں:  پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں