وادی کاغان میں شدید برف باری، 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا مری جانے والوں کو انتظامیہ نے کہاں سے ہی واپس بھیجنے کا الرٹ جاری کردیا ؟ 15

وادی کاغان میں شدید برف باری، 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا مری جانے والوں کو انتظامیہ نے کہاں سے ہی واپس بھیجنے کا الرٹ جاری کردیا ؟

ایبٹ آباد(آئی این پی ) ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری جبکہ وادی کاغان میں برف باری کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،تفصیلات کے مطابق وادی کاغان کے مختلف مقامات میں شوگراں، بھونجہ اور ناران میں چار فٹ سے زائد برفباری ہوئی جس کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے جب کہ درجہ حرارت منفی 7 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شدید پھسلن سے شاہراہ ریشم سمیت متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں بجلی 14 گھنٹوں سے بند ہے۔

ملکہ کوہسارمری میں بھی برفباری کے باعث اکثرسڑکیں بند ہوچکی ہیں اور شدید ٹریفک جام ہے جس کے باعث گاڑیوں کی میلوں لمبی قطار لگی ہیں اور سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں۔ سڑکوں پر رش اور ٹریفک جام کے باعث مشینری سے برف کی صفائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔مری انتظامیہ نے سیاحوں کو ٹول پلازہ، جھیکا گلی اور لوہرٹوپہ سے ہی واپس بھیجنے کا الرٹ جاری کردیا ہے جس پر سیاحوں کی جانب سے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سیاحوں کو واپس بھیج رہی ہے۔

The publish وادی کاغان میں شدید برف باری، 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا مری جانے والوں کو انتظامیہ نے کہاں سے ہی واپس بھیجنے کا الرٹ جاری کردیا ؟ appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Premium WordPress Themes Free
Download Best WordPress Themes Free Download
Free Download WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
free download udemy course
download coolpad firmware
Free Download WordPress Themes
download udemy paid course for free
مزید پڑھیں:  ’’میں بڑی ذمہ داری سے یہ بات کہہ رہا ہوں‘‘ مریم نواز خفیہ طور پر اب حکومت کے خلاف کون سا کام کر رہی ہے؟ حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں