نیب اور اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، کرپشن الزامات میں سابق وزراء اور بیورو کریٹس سمیت 170 افراد سرکاری مہمان بن گئے، کون سے سابق وزراء شامل ہیں؟ 15

نیب اور اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، کرپشن الزامات میں سابق وزراء اور بیورو کریٹس سمیت 170 افراد سرکاری مہمان بن گئے، کون سے سابق وزراء شامل ہیں؟

کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن کی کارروائیوں کی وجہ سے سابق وزراء اور بیورو کریٹس سمیت 170 افراد سرکاری مہمان بنے ہوئے ہیں۔کراچی کی جیلیں بدعنوانی میں ملوث سیاسی شخصیات اور اعلی سرکاری عہدوں پر فائر افسران کا دوسرا گھر بن گئیں۔کراچی کی سینٹرل جیل ہو یا قومی شاہراہ پر واقع لانڈھی جیل، ان دنوں سندھ کی کئی سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران کی قیام گاہ بنی ہوئی ہیں۔سابق وزیر سندھ شرجیل میمن ہی نہیں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے

رکن سندھ اسمبلی اور سابق بیورو کریٹ جاوید حنیف اور پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی بابل خان بھئیو کئی ماہ سے کراچی سینٹرل جیل میں قید ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق صرف کراچی سینٹرل جیل میں قید سرکاری افسران و ملازمین کی تعداد 132 ہے جبکہ لانڈھی جیل میں 30 سے زائد سرکاری افسران و ملازمین شامل ہیں۔نیب مقدمات میں گرفتار سابق صوبائی سیکرٹری ذولفقار شلوانی، سابق کمشنر غلام مصطفی پھل، سابق سیکرٹری اقبال بابلانی، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جی ناصر عباس، سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی، ضلع ملیر کے سابق ڈپٹی کمشنر شوکت جوکھیو سمیت کئی اسسٹنٹ کمشنر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں جیلوں میں قید پولیس افسران و اہلکاروں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 50 ہے،سینٹرل جیل میں کے ڈی اے کے 14، بلدیہ عظمی کراچی کے 10، محکمہ ریونیو کے 8، کراچی واٹر بورڈ کے 7، افسران و اہلکاروں سمیت محکمہ بلدیات، محکمہ صحت، اینٹی کرپشن، محکمہ جیل خانہ جات، محکمہ تعلیم ، کسٹم، سندھ اسمبلی اور دیگر محکموں کے افسران و اہلکار قید ہیں۔اسی طرح لانڈھی جیل میں محکمہ جیل خانہ جات اور پولیس کے 14 اہلکاروں سمیت ضلعی میونسپل کارپوریشن، محکمہ ریونیو سمیت کئی سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین قید ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ جیلوں میں قید افسران کی اکثریت بدعنوانی کے مقدمات کی وجہ سے گرفتار ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان جنگ کا خاتمہ، مفاہمتی عمل پاکستان کی عسکری قیادت نے دو ٹوک اور واضح اعلان کر دیا

The put up نیب اور اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، کرپشن الزامات میں سابق وزراء اور بیورو کریٹس سمیت 170 افراد سرکاری مہمان بن گئے، کون سے سابق وزراء شامل ہیں؟ appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Nulled WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
Download WordPress Themes
free online course
download coolpad firmware
Premium WordPress Themes Download
udemy course download free

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں