نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاگیا 26

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاگیا

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی زیرِ صدارت پھاٹا بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز محکمہ ہاؤسنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (PHATA) ضیاء الدین ستی، جنرل سیکرٹری ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف ایوب سمیت تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ ممبران کے مشترکہ فیصلے سے 46 ویں بورڈ میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پھاٹا کی استعداد کار میں اضافے کے لیے

پھاٹا ممبر زبیر عمران خواجہ کی سربراہی میں بنائی گئی سب کمیٹی نے اپنی سفارشات بھی پیش کیں۔ وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ بورڈ ممبرز کی مشاورت کے بعد ان سفارشات پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 25 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کے ایک عظیم منصوبہ ہے جسے مناسب انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پھاٹا کی استعداد کار میں اضافہ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے برھانے کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام سے سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد اوکاڑہ کے منصوبوں پر کام آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں سیالکوٹ اور چنیوٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت سستے گھروں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ ان شہروں میں ہاؤسنگ سکیموں کے لے آؤٹ پلانز اور پی سی۔II تیار کیے جا چکے ہیں اور جلد یہاں بھی ترقیاتی کام شروع کر دیا جائے گا۔ بعد ازاں فیصل آباد، بوریوالہ اور لیہ میں ہاؤسنگ منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  نیب اگر ضرورت پڑے تو کسی بھی حکومتی عہدیداریاسرکاری ملازم کو حراست میں لے سکتا ہے،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

The publish نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاگیا appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Premium WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
Download Best WordPress Themes Free Download
Premium WordPress Themes Download
udemy course download free
download huawei firmware
Free Download WordPress Themes
lynda course free download

اپنا تبصرہ بھیجیں