’’نیا پاکستان کیا بننا تھا،پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگڑنے لگا‘‘ پشاور میٹرو مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، جگہ جگہ دراڑیں پلستر اکھڑنے لگا،49ارب سے شروع منصوبے کی لاگت کہاں تک پہنچ گئی ؟ 17

’’نیا پاکستان کیا بننا تھا،پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگڑنے لگا‘‘ پشاور میٹرو مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، جگہ جگہ دراڑیں پلستر اکھڑنے لگا،49ارب سے شروع منصوبے کی لاگت کہاں تک پہنچ گئی ؟

پشاور(اے این این ) مسائل کے گرداب میں گھرا پشاور کا بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا، بی آر ٹی کی دیواروں میں جگہ جگہ دراڑیں پڑ گئیں، انڈر پاسز، یو ٹرن اور چوراہوں کے پلستر اکھڑنے لگے۔اکتوبر 2017 میں 49 ارب روپے سے زائد لاگت سے پشاور میں شروع کئے جانے والے بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کے لئے 6 ماہ کا وقت دیا گیالیکن ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ منصوبے کی تکمیل کا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لاگتبھی بڑھ کر 70 ارب سے زائد تک پہنچ گئی، بی آر ٹی مکمل ہونے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔شہریوں نے

منصوبے میں تاخیر اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کو حکومتی ناکامی قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ منصوبے میں ناقص میٹریل استعمال ہوا ہے حکومت اس کا نوٹس لے۔ بی آر ٹی ریچ تھری منصوبے پر کام کرنے والے انجینئر کا اس حوالے سے اپنا ہی موقف ہے۔ انجینئرز کا کہنا ہے کہ یہ دراڑیں موسم کی تبدیلی کا نتیجہ ہیں، کام مکمل ہونے کے ساتھ یہ دراڑیں بند کر دی جائیں گی۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے لئے بی آر ٹی منصوبہ گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔ بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کیلئے اب صوبائی حکومت کی جانب سے رواں سال 23 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس تاریخ تک یہ منصوبہ مکمل ہوتا ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:  اعظم سواتی سے استعفیٰ لیاگیا یا انہوں نے خود استعفیٰ دیا؟وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

The put up ’’نیا پاکستان کیا بننا تھا،پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگڑنے لگا‘‘ پشاور میٹرو مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، جگہ جگہ دراڑیں پلستر اکھڑنے لگا،49ارب سے شروع منصوبے کی لاگت کہاں تک پہنچ گئی ؟ appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
Download Best WordPress Themes Free Download
Free Download WordPress Themes
free download udemy course
download redmi firmware
Download Premium WordPress Themes Free
online free course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں