نواز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، شہباز شریف کا کمر درد ٹھیک نہ ہوا، پیدل چلنے میں مشکلات ،’’شریف برادران‘‘ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا 15

نواز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، شہباز شریف کا کمر درد ٹھیک نہ ہوا، پیدل چلنے میں مشکلات ،’’شریف برادران‘‘ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، ان کے گلے میں انفیکشن کی شکایت پائی گئی ہے، ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کردی ہے۔ بدھ کی صبح کوٹ لکھپت جیل میں ناشتے کے بعد ناسازی طبع کی شکایت پر نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا، معائنے کے نتیجے میں ان کے گلے میں انفیکشن کی شکایت پائی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سا بق وزیر اعظم نواز شریف کے سر میں درد اور معمولی بخار کی شکایت تھی،

صبح انہوں نے اپنے گھر سے آیا ہوا ناشتہ تناول کیا تھا۔طبی معائنے میں نواز شریف کا بلڈ پریشر بالکل ٹھیک پایا گیا اور ان کے قلب کی کارکردگی بھی معمول کے مطابق تھی۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف عارضہ قلب کے مریض ہیں اور لند ن میں کچھ عرصہ زیرِ علاج بھی رہے ہیں۔معائنے کے بعد نوازشریف کومکمل آرام اورپرہیزکی ہدایات دی گئیں ہیں۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کمر دردٹھیک نہ ہو نے کے باعث پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ڈاکٹرز کا بورڈ جمعرات کو دوبارہ معائنہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی کمر درد اور صحت میں بہتری نہ آ سکی، کمر درد کے باعث روزانہ کی بنیادوں پر شہباز شریف کی فزیو تھراپی کی جارہی ہے۔درد کے باعث شہباز شریف کو پیدل چلنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹرز کا بورڈ جمعرات کو دوبارہ طبی معائنہ کرے گا، معائنے کے بعد اپوزیشن لیڈر کو سفری اجازت اور مزید میڈیکل ٹیسٹ کی ہدایت دی جائے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، ان کے گلے میں انفیکشن کی شکایت پائی گئی ہے، ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی خان کی مزید جعل سازیاں بے نقاب ہو رہی ہیں،،سٹیٹ بینک کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کو بے نقاب کر دیا ،پیپلزپارٹی کا شدید ردعمل سامنے آگیا

The publish نواز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، شہباز شریف کا کمر درد ٹھیک نہ ہوا، پیدل چلنے میں مشکلات ،’’شریف برادران‘‘ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download WordPress Themes Free
Download Premium WordPress Themes Free
Download Nulled WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
lynda course free download
download huawei firmware
Download WordPress Themes Free
free online course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں