ناخن کی تصاویر دیکھ کر خون کی کمی بتانے والی منفرد ایپ 15

ناخن کی تصاویر دیکھ کر خون کی کمی بتانے والی منفرد ایپ

اٹلانٹا: ناخنوں کی تصاویر دیکھ کر ان کی تجزیہ کرکے انیمیا کی نشاندہی کرنے والی ایک دلچسپ اسمارٹ فون ایپ تیار کرلی گئی ہے۔

جب ہم انیمیا یا خون کی کمی کی عمومی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مریض میں ہیموگلوبِن کم ہے یا پھر خون کے سرخ خلیات معمول سے کم پائے گئے ہیں۔ اس وقت دنیا کی دو ارب آبادی اس کیفیت کی شکار ہے۔ اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو شدید نقاہت ، دل کے امراض اور خصوصاً زچگی میں کئی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔

اٹلانٹا میں واقع ایموری یونیورسٹی کے ولبر لیم نے اسمارٹ فون کے ذریعے خون کی کمی پر غور کیا اور ایک ایپ بنائی ہے جو ناخنوں کی تصاویر دیکھ کر انیمیا کی شناخت میں مدد دیتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ماہرین انسانی جسم پر خاص روشنی ڈال کر ذیابیطس کی شناخت کا نظام کامیابی سے تیار کرچکے ہیں۔

اس سے قبل تحقیق کے بعد ماہرین کہہ چکے ہیں کہ انگلیوں کے ناخنوں کے نیچے کی رنگت سے انیمیا کی قابلِ اعتبار تشخیص کی جاسکتی ہے کیونکہ ناخنوں کے نیچے رنگت کا ذمے دار ہیموگلوبِن ہی ہوتا ہے۔ ناخنوں کی تصویر دیکھ کر ایپ سیکنڈوں میں خون کی کمی کا انکشاف کرتی ہے۔ اس کی پشت پر ہیموگلوبن کے مریضوں کا بہت بڑا آن لائن ڈیٹا بیس ہے اور وہ کسی تصویر کو دیکھ کر اس میں انیمیا کی کامیاب شناخت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سرجری کے بعد کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے والا اسپرے

ولبر لیم کے مطابق خون کی کمی معلوم کرنے کے لیے کسی ماہر کی ضرورت نہیں رہتی اور یہ کام سیکنڈوں میں ہوجاتا ہے۔ تاہم اس کی بڑے پیمانے پر آزمائش کی ضرورت ہے جس میں اسے بزرگوں ، حاملہ خواتین اور چھوٹے بچوں پر آزمایا جائے گا۔

اگلے مرحلے میں یہ ٹیم آنکھوں اور جلد کو دیکھتے ہوئے جگر کے امراض کی شناخت کے لیے بھی ایک ایپ تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

The post ناخن کی تصاویر دیکھ کر خون کی کمی بتانے والی منفرد ایپ appeared first on ایکسپریس اردو.

Free Download WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
Download WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
lynda course free download
download xiomi firmware
Download Premium WordPress Themes Free
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں