مٹی میں بھی اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگئی 18

مٹی میں بھی اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگئی

الینوائے: سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ مٹی میں پائے جانے والے جرثوموں میں بھی اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگئی ہے۔

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مٹی میں پائے جانے والے بیماریوں کے موجب جرثوموں نے اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا کرلی ہے۔

فیوچریٹی میں شائع ہونے والے ایک مقالے کے مطابق نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے پروفیسر ایرک ہارٹ مین نے کھیل کے 42 میدانوں سے نمونے حاصل کیے۔ ان نمونوں کا لیبارٹری میں تجزیہ کیا گیا تو تشویشناک انکشاف ہوا۔

نمونوں سے حاصل ہونے والے حیران کن نتائج سے پتہ چلا کہ مٹی میں پائے جانے والے بہت سے جرثومے جیسے ٹرکلوسان نے اپنی جین میں تبدیلی کرلی ہے جس سے ان جراثیم پر اینٹی بایوٹکس کا اثر ختم ہوگیا ہے۔

مٹی میں کئی جان لیوا جرثومے پائے جاتے ہیں، کسی حادثے کے نتیجے میں سڑک یا میدان میں گرنے والے شخص کو چوٹ لگ جائے تو کھال ادھڑ جانے کی صورت میں یہ جراثیم جسم کے اندر داخل ہوجاتے ہیں۔

اس قسم کے حادثے میں اگر فوری طور پر تشنج Tetanus  کا انجیکشن نہ لگوایا جائے تو یہ جراثیم قوت مدافعت کو بری طرح نقصان پہنچاتے ہوئے انسان کی ہلاکت کا سبب بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کھیرا صحت اور غذائیت کا خزانہ

ایسی صورت حال میں اگر جراثیم اینٹی بایوٹکس کا اثر ختم ہوجائے تو موت کی شرح میں ہولناک اضافے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ صرف امریکا میں سالانہ 25 ہزار آدمی اینٹی بایوٹکس کی مزاحمت کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اینٹی بایوٹکس کے بے دریغ استعمال اور زیادہ خوراک کے وجہ سے جراثیم نے اپنی جین کی ہیت میں تبدیلی کرکے اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت پیدا کرلی ہے۔

The submit مٹی میں بھی اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.

Premium WordPress Themes Download
Download WordPress Themes Free
Free Download WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
udemy free download
download intex firmware
Download Premium WordPress Themes Free
free download udemy paid course
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں