مولانا فضل الرحمن کی اقتدار سے باہر حالت کس طرح  ہوتی ہے ؟ تحریک انصاف نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا 18

مولانا فضل الرحمن کی اقتدار سے باہر حالت کس طرح ہوتی ہے ؟ تحریک انصاف نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی اقتدار سے باہر حالت پانی کے بغیر مچھلی کی طرح ہوتی ہے ،کرپشن کے ذریعے دولت کے انبار لگانے والوں نے ملک اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تو کبھی اتحاد نہیں کیا ، عوام با شعور ہو چکے ہیں اور وہ ملک کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیلنے والوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ اوررکن پنجاب اسمبلی مسرت چیمہ نے

پارٹی دفتر میں رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن گزشتہ کئی دہائیوں سے کسی نہ کسی صورت اقتدار کے ایوانوں میں حصہ دار رہے ہیں اور جب انہیں عوام نے ان ایوانوں سے بے دخل کیا ہے تو ان کیلئے اقتدار کے بغیر وقت گزارنا محال ہو رہا ہے ۔ ٹھگوں کا یہ ٹولہ عوام میں بے نقاب ہو چکا ہے اور یہ ڈبل گرینڈ الائنس بھی بنا لیں انہیں عوام کی جانب سے کسی طرح کی پذیرائی نہیں ملے گی ۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ، بد حال عوام نے پی ٹی آئی کو کرپشن کے ناسور کو جڑ سے ختم کرے کا مینڈیٹ دیا ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کوئی بحران ہے اور نہ وفاق کو کوئی خطرہ نہیں اگر کوئی خطرہ اور بحران ہے تو وہ کرپشن کرنے والوں کو ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ کرپشن کے خلاف جاری جدوجہد کوبھی منطقی انجا م تک پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سالگرہ کا کیک نہیں کاٹوں گا کیونکہ۔۔۔! نواز شریف نے اس بار سالگرہ منانے سے کیوں انکار کر دیا؟

The put up مولانا فضل الرحمن کی اقتدار سے باہر حالت کس طرح ہوتی ہے ؟ تحریک انصاف نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا appeared first on Zeropoint.

Get More News

Premium WordPress Themes Download
Premium WordPress Themes Download
Download Nulled WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
online free course
download xiomi firmware
Premium WordPress Themes Download
udemy paid course free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں